شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں فوج اور حزب المجاہدین کے مابین جھڑپ

حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی ہلاک

سری نگر، 7 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے معراج الدین حلوائی عرف عبید نامی حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ شبانہ جھڑپ شمالی ضلع کپواڑہ کے پازی پورہ ہندوارہ میں ہوئی ہے۔کشمیر زون پولیس کے انپسکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ معراج الدین حلوائی موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔

آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیاکہ ’’ہندواڑہ میں میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی ٹیرر کرائمز میں ملوث تھا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے‘‘۔

ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ ’’وہ موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔ جیسے برہان وانی جنوبی کشمیر میں کئی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا ویسے ہی معراج الدین حلوائی بھی شمالی کشمیر میں کئی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا‘‘۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہندوارہ کے پازی پورہ میں گزشتہ رات جموں و کشمیر پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر مشترکہ آپریشن چلایا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ ’’آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور اس کی چار میگزینیں برآمد کی گئی ہیں‘‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago