Categories: قومی

تارکین وطن افراد کا ہجوم کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر نہیں ہے: وزیر ریلوے

تارکین وطن افراد کا ہجوم کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر نہیں ہے: وزیر ریلوے

نئی دہلی ، 21اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ریلوے اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں تارکین وطن کی آمد کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے وزیر ریلوے پیوش گوئل نے منگل کے روز کہا ہے کہ ملک بھر میں ایسا کوئی ریلوے اسٹیشن نہیں ہے جہاں مزدور بڑی تعداد میں آئے ہوں یا انھیں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فی الحال ، ٹرینوں میں سیٹیں خالی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ، وہ فوری طور پر خصوصی ٹرینیں بھی چلائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے پیر کے روز ایک ہفتہ طویل کرفیو کا اعلان کرنے کے بعد ،  مزدوروں کی ایک بڑی تعداد آنند وہار اور سرائے کالے  خاں کے  بس اڈوں پر پہنچی اور بسوں کی چھتوں پر سوار ہوکر گھر لوٹنے لگی۔  ایسی صورتحال میں سوشل میڈیا پر ریلوے اسٹیشنوں پر ہجوم کی خبر وائرل ہوگئی۔

وزیر ریلوے گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں تارکین وطن مزدوروں کے ریلوے اسٹیشنوں پر آمد اور ان کے انتظامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود بھی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور تمام ڈی آر ایم کے ساتھ مل کر اس صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی جگہ ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ریلوے فوری طور پر خصوصی ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔ صرف یہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ صورت حال یہ ہے کہ ٹرینوں میں بہت سی سیٹیں خالی ہیں۔ ایسی صورت حال میں لوگ آسانی سے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کسی بھی قسم کا لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ ٹرینیں چل رہی ہیں اور چلتی رہیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago