Categories: عالمی

سعودی ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اعلان پرسوالات کی بوچھاڑ

سعودی ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اعلان پرسوالات کی بوچھاڑ

ریاض،21اپریل(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کے دروازے کھولنے کے حوالے سے سعودی ایئرلائنزکے اعلان کے بعد میں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات کا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ لوگ اس امید کے ساتھ یہ پوچھنے لگے ہیں کہ کیا کورونا وبا کی کمر توڑ دی گئی ہے اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق شروع ہونے جا رہا ہے۔سعودی ایئرلائنز کی طرف سے 18 اپریل کو ٹویٹر پر ایک سوالیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’کیا آپ نے تیاری کرلی ہے؟‘۔

اس ٹویٹ کے بعد سوالات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور ابھی تک جاری ہے۔اگرچہ زیادہ تر سوالات ان ممالک کے بارے میں ہیں جن کے ساتھ سعودی عرب فضائی سروس بحال کرے گا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر استفسار کنندگان کومطمئن کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ان تمام سفری ضروریات کو پورا کرے گی جو وبا کے بعد بین الاقوامی سفر کے لیے ضروری ہیں۔سعودی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ پروازوں کی بحالی کی شرائط الگ ہوسکتی ہیں۔

کمپنی نے ایک سے زیادہ بار یہ بھی واضح کیا ہے کہ کچھ ممالک کو چھوڑ کر تمام بین الاقوامی پروازوں کی معطلی پیر 17 مئی 2021 سے ختم کردی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے کمپنی سے رابطہ کیا جس نے اس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت پروازوں کی واپسی کی تیاری کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد کررہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ تیاریاں ایک ہفتہ کے اندرمکمل ہو جائیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago