نئی دہلی،10 جنوری (انڈیا نیریٹو)
قومی راجدھانی دہلی اور شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں منگل صبح گھنا کوہرا چھایا رہا۔ پارہ قدرے بڑھنے کے باوجود سردی سے راحت نہیں ہے۔ اس سے ویزیبلٹی (حد نگاہ) کم ہوکر 50 میٹر رہ گئی اور سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک متاثر ہوا۔ اس دوران، قومی راجدھانی میں سرد لہر کے حالات میں کمی آئی ہے۔ صفدرجنگ آبزرویٹری میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 پیر کے مقابلے میں 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پالم آبزرویٹری میں 50 میٹر مرئیت ریکارڈ کی گئی۔ ناردرن ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ کوہرے کی وجہ سے 39 ٹرینیں ایک گھنٹہ سے ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر میں پنجاب، بہار، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش تک شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں دھند کی گھنی تہہ دکھائی دے رہی ہے۔ نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق، کچھ پروازیں (دہلی-کھٹمنڈو، دہلی-جے پور، دہلی-شملہ، دہلی-دہرادون، دہلی-چندی گڑھ-کلو) دھند اور سردی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق منگل کی صبح 5.30 بجے آگرہ اور بھٹنڈہ میں حد نگاہ صفر رہی۔ جموں، گنگا نگر، چندی گڑھ، امبالہ، پٹیالہ، بریلی، لکھنؤ، سلطان پور، گورکھپور اور بھاگلپور میں 25 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ حصار، بہرائچ، گیا اور پورنیہ میں حد نگاہ 50 میٹر تھی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…