Categories: قومی

تاوتے طوفان: مودی کا متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ،ایک ہزار کروڑ روپئے کی فوری امداد

وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے کے راحت پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیکیج انتہائی شدید سمندری طوفان سے تباہ ہوئے علاقوں میں بازآبادکاری کے کام کے لیے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مرکز طوفان کے سبب نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین وزارتی ٹیم بھی وہاں بھیجے گا۔ وزیراعظم مودی نے تمام متاثرہ ریاستوں میں طوفان تاؤتے کے سبب مرنے والے افراد کے لواحقین کو دو لاکھ روپئے فی کنبہ فوری نقد معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ سمندری طوفان کے سبب زخمی ہوئے افراد کو پچاس ہزار روپے دئے جائیں گے۔

جناب مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت قدری آفت سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہے اور انھیں ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔جناب مودی نے سمندری طوفان کے بعد متاثرہ لوگوں کے لیےجاری کام کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز نقصان زدہ بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ تعمیر کرے گا۔ اس سے پہلے وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات ساحل سے متصل دیو کے بدترین طور پر متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ اس دوران گجرات کے وزیراعلی ٰوجے روپانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے سوراشٹر ساحل پر اونا /دیو جعفرآباد اور مہوا کا بھی فضائی سروے کیا۔

وزیر اعظم نے سمندری طوفان تاؤتے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے آج گجرات کا دورہ کیا وزیرا عظم نے گجرات اور دیو میں طوفان سے متاثرہ علاقوں اونا (گیر-سومناتھ)، جعفرآباد (امریلی)، مہوا (بھاو نگر) کا فضائی سروے کیا بعد ازاں وزیر اعظم نے گجرات اور دیو میں راحت اور بازآباد کاری کے لیے جاری اقدام کا جائزہ لینے کے لیے احمد آباد میں میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

انہوں نے گجرات میں فوری راحت کی سرگرمیوں کے لیے 1000 کروڑ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا۔ بعد میں مرکزی حکومت ریاست میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ایک بین وزارتی ٹیم کو روانہ کرے گی، جس کی بنیاد پر مزید مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے ریاست کے عوام کو بھروسہ دلایا کہ مرکزی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

اس دورہ کے دوران وزیر اعظم نے کووڈ وبائی مرض سے پیداشدہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔ ریاستی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اٹھائے جا رہے اقدام کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا اور وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ بیماری کو روکنے کے لیے بھی قدم اٹھائے جانے چاہئیں۔گجرات کے اس دورہ میں ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے بھارت کے مختلف حصوں میں اس سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے تئیں مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور ان خاندانوں کے تئیں افسوس کا اظہار کیا جنہوں نے اس قدرتی آفت میں اپنے رشتہ داروں کو کھو دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کیرالہ، کرناٹک، گوا، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دمن اور دیو، اور دادر اور نگر حویلی میں اس طوفان کے سبب ہلاک شدگان کے لواحقین کو بطور معاوضہ 2 لاکھ روپے اور سنگین طور سے زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز سمندری طوفان سے پیدا شدہ صورتحال سے متاثر ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ان ریاستوں کے ذریعے اپنے نقصان کا تخمینہ مرکز کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد انہیں فوری مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago