Categories: قومی

سمندری طوفان’یاس‘ سے بڑی تباہی کا خطرہ

اندیشہ ہے کہ سمندری طوفان ’یاس‘ ، بہت شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا اور بدھ کے روز اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل کو پار کرے گا۔ بھارتی محکمۂ موسمیات، IMD نے کہاہے کہ کَل مشرقی۔وسطی خلیج بنگال اور اُس سے متصل شمالی انڈومان کے سمندر میں کم دباؤ کا حلقہ موجود تھا۔

امید ہے کہ یہ 26 مئی کی شام تک مغربی بنگال اور اُس سے متصل شمالی اڈیشہ اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔بھوبنیشور میںIMD کے ڈائریکٹر ایچ آر بسواس نے کہاہے کہ شمالی ساحلی اڈیشہ میں منگل کے روز ہلکی اور معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔

مرکز نے ’یاس‘سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا

بھارتی بحریہ کے جہاز اور طیارے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تیار

مشرقی وسطی خلیج بنگال پر ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بناہواہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات، IMD کے مطابق اِس میں آج مزید شدت آئے گی اور یہ سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔ اِس کے بعد یہ مزید شدت اختیار کرکے بہت شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ امید ہے کہ یہ سمندری طوفان 26 مئی کی شام تک مغربی بنگال-شمالی اڈیشہ اور بنگلہ دیش کے ساحل کو پار کرلے گا۔ اسی مناسبت سے اڈیشہ کے تمام ساحلی اضلاع میں تیاریاں کی گئی ہیں اور لوگوں کو نشیبی علاقوں سے ہٹایا جارہا ہے۔

اِس دوران کابینہ سکریٹری راجیو گوبا کی صدارت میں کَل بحران کے بندوبست کی قومی کمیٹیNCMC نے خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’یاس‘ سے نمٹنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام اقدامات وقت پر کیے جانے چاہئیں تاکہ جان و مال کے نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

جناب گوبا نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ کووڈ کے مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کووڈ اسپتالوں اور مراکز کے کام کاج میں رخنہ اندازی سے گریز کیا جائے۔IMD کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو طوفان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بدھ کی شام تک مغربی بنگال اور اِس سے متصل شمالی اڈیشہ کے ساحل تک پہنچنے کی امید ہے۔ اِس طوفان میں ہوا کی شدت 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہونے کی امید ہے۔

اِس میٹنگ میں مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، آندھراپردیش، انڈومان و نکوبار اور پڈوچیری کے چیف سکریٹریوں نے شرکت کی۔ اِن کے علاوہ امور داخلہ، بجلی، جہاز رانی، ٹیلی مواصلات، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، شہری ہوا بازی، ماہی گیری کی وزارتوں کے سکریٹریوں، ریلوے بورڈ کے چیئرمین، NDMAکے ممبر سکریٹری، IDS کے سربراہ اور کوسٹ گارڈ، NDRF اورIMD کے ڈائریکٹر جنرلوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

سمندری طوفان ”یاس“ کے پیش نظر راحت اور بچاﺅکی کارروائی کے لیے بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں اور فضائی طیاروں کو تیار رکھا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ سمندری طوفان کے پیشِ رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ مشرقی بحری کمان کے ہیڈ کوارٹرس اور مغربی بنگال اور اڈیشہArea کے بحری افسران کے انچارج نے سمندری طوفان'Yaas' کے اثرات پر قابو پانے کے لیے تیاریاں کرلی ہیں۔ تیاریوں کے حصے کے طور پر موجودہ وسائل کو بڑھانے کےلیے سیلاب سے متعلق 8 امدادی ٹیموں اور 4 غوطہ ٹیموں کو اڈیشہ اور مغربی بنگال میں تعینات کردیا گیا ہے۔

اڈیشہ اور مغربی بنگال ساحل سے متصل سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچانے کےلیے 4 بحری جہازوں کوHumanitarian Assistance & Disaster Relief (HADR) bricksیعنی انسانی ہمدردی اور آفات سے متعلق راحت دینے، غوطہ خوروں اور طبی ٹیموں کے ساتھ تیار رکھا گیا ہے۔

وشاکھاپٹنم میںINS Dega کوNaval Air Stations پر بحری طیاروں اور چنّئی کے نزدیکINS Rajali کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے، ہلاک ہونے والوں کو باہر نکالنے اور جہاں ضرورت ہو، وہاں امدادی پیکٹ گرانے کےلیے تیار رکھا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago