Categories: قومی

مغربی بنگال میں ملک مخالف کوششوں کے تحت ممتا دیدی نے بسا خطرناک درانداز: مرکزی وزیر

مغربی بنگال میں ملک مخالف کوششوں کے تحت ممتا دیدی نے بسا خطرناک درانداز: مرکزی وزیر

جے پور ، 06 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ شیخاوت نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے گھریلو اور باہری کی تعریف تبدیل کردی ہے۔

انہوں نے مغربی بنگال میں اپنی سیاست برقرار رکھنے کے لئے غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والے دراندازوںکو آباد کیا ہے۔

مرکزی وزیر شیخاوت نے اتوار کے روز ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرتے ہوئے یہ الزام لگایا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے کل مغربی بنگال میں جادوپور یونیورسٹی میں چائے پر چرچہ پروگرام میں شرکت کی۔

یہ ایک کھلا اسٹیج تھا ، جہاں لوگوں کے درمیان ممتا حکومت کے خلاف زبردست غم و غصہ دکھائی دیا۔ بنگال انتظامیہ پڑوسی ممالک کی فوج کی طرح کام کرتی ہے۔

شیخاوت نے لکھا کہ ممتا دیدی نے اپنی سیاست چمکانے کے لئے گھریلو اور باہری کی تعریف ہی بدل کررکھ دیا۔ انہوں نے دہلی اور ملک کے دیگر مقامات سے آنے والے بھارتی باہری لگتے ہیں اور پڑوسی ملکوں سے آنے والے درانداز اپنے۔

شیخاوت نے الزام عائد کیا کہ ممتا دیدی نے اپنی سیاست کو برقرار رکھنے کی ملک مخالف کوششوں میں خطرناک دراندازوں کومغربی بنگال میں آباد کرلیا ہے۔ وہ آزادی کی جدوجہد کی فکری اور حکمت عملی کا پرچم اٹھانے والے بنگال کو ہندوستھانیت سے الگ کرنا چاہتی ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago