وزیر خزانہ نے ڈی آر آئی کے 65 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا
نئی دہلی ،05 دسمبر(انڈیا نیرٹیو)
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے 65 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ڈیٹا کی حفاظت اتنی ہی اہم ہے جتنا سرحدوں کی حفاظت کرنا۔
وزیر خزانہ نے پیر کو راجدھانی دہلی کے وگیان بھون میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کی دو روزہ 65ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ وگیان بھون کے پلینری ہال میں منعقدہ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے، سیتا رمن نے اسمگلنگ ان انڈیا رپورٹ 2021-22 کی نقاب کشائی بھی کی ، جس میں اسمگلنگ کے منظم رجحانات ، تجارتی دھوکہ دہی اور بین الاقوامی نفاذ کی کارروائیوں اور تعاون کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
ریونیو انٹیلی جنس افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ ڈیٹا کی حفاظت اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنا۔ وزیر خزانہ نے سال 2022 کے لیے ڈی آر آئی گیلنٹری ایوارڈز محترمہ مشال کوئینی ڈی کوسٹا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ،ڈی آر آئی اور بپل بسواس ،ایس آئی او ،ڈی آر آئی کو منشیات کے دو الگ الگ مقدمات میں مشتبہ افراد کو پکڑنے میں ان کی بہادری کے مثالی کام کے لیے پیش کیا۔
سیتا رمن کے ساتھ وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری ، ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا اور سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین وویک جوہری بھی تھے۔
اس سال ایشیا بحرالکاہل کے خطے سے 22 کسٹم ایڈمنسٹریٹرز اور بین الاقوامی تنظیموں کو دو روزہ ایونٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ڈی آر آئی کے یوم تاسیس کے پروگرام کے اسی حصے میں 8ویں علاقائی کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ بھی ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…