عالمی

عراق میں ترکیہ کے فوجی اڈے پرکاتیوشا راکٹوں سے حملہ

بغداد،05دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

اتوار کوعراقی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے شمال میں نینوی گورنری کے مشرق میں ترک زیلیکان بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔مشرقی دجلہ میں پیشمرگہ فورسز کے اہلکار سربست بابری نے کہا کہ کرد میڈیا نیٹ ورک (روودا) کی رپورٹ کے مطابق آٹھ کاتیوشا راکٹوں نے بیس کو نشانہ بنایا۔مقامی ویب سائٹس نے اطلاع دی ہے کہ نینویٰ کے دارالحکومت موصل کے مضافات میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

قبل ازیں ترکیہ کے اڈے کے آس پاس کے چار ’گراڈ‘ راکٹ داغے گئے تھے جس کی عراقی سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ہفتے کے روز ’لواء احرار العراق‘ گروپ نے ترکیہ کے اڈے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔یہ بریگیڈ عراق میں کسی قیادت یا اسے اپنانے والی جماعت کے طور پر نہیں جانا جاتا، لیکن یہ شمالی عراق میں تعینات ترک افواج کو نشانہ بنا کر سرگرم عمل تھا اور وہ بار بار ان ٹھکانوں پر بمباری کا اعلان کرتی ہے۔انقرہ اپنی سرحدوں کے قریب شمالی عراق میں تقریباً 40 فوجی مراکز اور اڈے رکھتا ہے، جہاں وہ 25 سال سے زیادہ عرصے سے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں کا پیچھا کر رہا ہے، جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی ’دہشت گرد‘ تنظیم قرار دیتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ نے حالیہ دنوں میں شمالی شام اور عراق میں باغی گروپوں سے تعلق رکھنے والے مشتبہ اہداف پر فضائی حملے شروع کیے تھے۔ یہ حملے استنبول میں 13 نومبرکو ہونے والے خونریز بم دھماکے کے جواب میں کیے گئے جس کا الزام انقرہ نے کرد گروپوں پر لگایا تھا۔دوسری طرف کرد گروپوں نے استنبول بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا جس میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago