گھریلواسٹاک مارکیٹ کے دونوں انڈیکس میں گراوٹ

نئی دہلی ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

گھریلو اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کواضافہ کے ساتھ کھلے ۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا انڈیکس سینسیکس 139.49 پوائنٹس اضافے کے ساتھ43,967.59 پر کھلا۔ لیکن ، تھوڑی دیر کے بعد ، مارکیٹ میں گراوٹ آنا شروع ہوگئی۔

خبر لکھے جانے تک 10 بجکر 10 منٹ پر یہ 123.50 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 43,704.60 کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 36.15 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد لڑھک کر 12,822.25 کی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انڈیکس سینسیکس اور نفٹی دونوں ہی ایک دن پہلے گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔

شیئر بازار میں اس طرح اتار چڑھاؤ عام بات ہے۔ گھریلواسٹاک مارکیٹ میں آج کے بعد کس طرح کی تبدیلی آتی ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگی تاہم موجودہ گرافکس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شئیر بازار میں کافی کچھ بدلاؤ آنے کی امید ہے۔ ماہرین نے بھی اسی طرح کا دعوی کیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…