Urdu News

ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا

ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا . اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آسام جدید ترین  حفظانِ صحت اختراعی ادارے . (اے اے ایچ آئی آئی) کا سنگ بنیاد رکھا اور مستحق مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا. (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کارڈس تقسیم کرکے ’آپ کے دوار آیوشمان‘ مہم کا آغاز کیا۔ ایمس گواہاٹی

’’ہماری حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیموں نے خواتین کی صحت کو زبردست فائدہ پہنچایا ہے‘‘

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رونگلی بیہو کے. مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آسام اور شمال مشرق کے صحتی بنیادی ڈھانچے نے نئی قوت پائی ہے کیونکہ شمال مشرق کو اپنا اولین ایمس . اور ریاست آسام کو تین نئے میڈیکل کالج حاصل ہوئے  ہیں۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ جدید تحقیق کے لیے. آئی آئی ٹی گواہاٹی کے تعاون سے 500 بستر پر مشتمل ایک سوپر اسپیشلٹی ہسپتال  کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آسام کے شہریوں. کو لاکھوں آیوشمان کارڈس تقسیم کرنے کا کام مشن موڈ میں جاری ہے۔

’’جب کنبہ پرستی، علاقہ  پرستی، بدعنوانی اور عدم استحکام پر مبنی سیاست کا غلبہ ہو تو ترقی ناممکن ہو جاتی ہے ‘‘

وزیر اعظم نے شمال مشرق میں کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے. اور گذشتہ 8-9 برسوں کے دوران سڑک، ریل اور ہوائی اڈا بنیادی ڈھانچے. میں رونماہوئی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس خطے میں مادی.  اور سماجی بنیادی  ڈھانچے کو زبردست تقویت حاصل ہوئی کیونکہ تعلیم اور. صحتی بنیادی ڈھانچہ سہولتیں غیر معمولی انداز میں توسیع سے ہمکنار ہوئی ہیں۔ نے اپنے. آخری دورے کے دوران مختلف میڈیکل کالج پیش کیے تھے. اور آج انہوں نے ایمس سمیت تین میڈیکل کالج پیش کیے. طبی سہولیات. اور اس کے نتیجے میں خطے میں ریل روڈ کنکٹیویٹی کو ہمیشہ بہتر بناکر مریضوں کی مدد پر بھی زور دیا۔

’’ہم شمال مشرق کی ترقی کے ذریعہ بھارت کی ترقی کے اصول کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں‘‘

وزیر اعظم نے یاد کیا کہ کس طرح پچھلی حکومتوں میں کریڈٹ لینے. کی بھوک اور عوام پر حاکمیت کے احساس نے قوم کو بے بس کر دیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام الناس خدا کی شکل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے شمال مشرق کے تئیں بیگانگی کا احساس پیدا کیا. اور اسے سرزمین سے بہت دور سمجھا ۔ وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا . کہ موجودہ حکومت نے خدمت پر مبنی یقین  کا نظریہ پیش کیا جو شمال مشرق کو ازحد قابل رسائی بناتا ہے اور اس کے تحت قربت کا احساس کبھی ختم نہیں ہوتا۔

Recommended