Categories: قومی

وزیر دفاع نے قومی جنگی یادگار پر’سورنم وجے ورش‘ ڈاک ٹکٹ جاری کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>راجناتھ سنگھ نے 71 کی جنگ کو ہندوستانی فوجی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی افواج آج کادن 'وجے دیوس' کے طور پر منا رہی ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو نئی دہلی میں سورنم وجے ورش کے موقع پر نیشنل وار میموریل  پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے 'گولڈن وجے دیوس' کے موقع پر پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ کے دوران مسلح افواج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو یاد کیا۔ اپنے کئی ٹویٹ پیغامات میں وزیر دفاع نے 1971 کی جنگ کو ہندوستان کی فوجی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے 1971 کی جنگ کی کچھ پرانی اور اہم تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ہتھیار ڈالنے کے وقت تیار کی گئی دستاویز کی تصویر بھی شامل ہے۔ 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی فتح کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں سورنم وجے ورش منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد جنگ لڑنے والے سابق فوجیوں کے تئیں احترام کا اظہارکرنے کے علاوہ لوگوں میں بالعموم اور مسلح افواج میں بالخصوص ہم آہنگی، قوم پرستی اور فخر کا پیغام پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سورنم وجے دیوس' کے موقع پر ہم 1971 کی جنگ کے دوران اپنی مسلح افواج کی ہمت اور قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ 1971 کی جنگ ہندوستان کی فوجی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ ہمیں اپنی مسلح افواج اور ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago