Categories: قومی

وزیر دفاع نے جاسوسی اورآبدوز شکن جنگی طیارے پی۔8 آئی سے پرواز کی

ٹیم میں دو پائلٹوں سمیت سات نیول افسران اور تین خواتین افسران شامل ہیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ممبئی کے اپنے دورے کے دوران ہندوستانی بحریہ کے جاسوسی آبدوز شکن جنگی طیارہ پی 8 آئی سے پرواز بھری۔ مشن کے دوران لمبی مصافت کی نگرای، الیکٹرانک جنگ، امیرجری انٹلی جینس اور سرچ اور بچاؤ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس پرواز کے لئے ٹیم میں دو پائلٹ اور تین خواتین افسران سمیت سات بحریہ کے افسران شامل رہے۔

2013 سے ہندوستانی بحریہ کے سمندری بیڑے میں P8Iطیاروں کی شمولیت کے ساتھ بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں ہندوستان کی نگرانی کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹیک آف کے بعد، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ بحریہ کے جوان، مرد اور خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے بحری جاسوسی طیارہ پی 8آئی پر فضائی پرواز کا گواہ بنا۔ پہلی بار لمبی مصافت کی بحری نگرانی اور اے ایس ڈبلیو صلاحیتوں کا طجربہ کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ ہمارے بحری  سیکورٹی جنگی،قابل اعتماد اور متحد ہندوستانی بحریہ کے محفوط ہاتھوں میں ہے۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر  ہری کمار بھی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ تھے۔ ٹیک آف سے قبل عملے نے وزیر دفاع کو P-8Iطیارے کی تکنیکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ امریکی 'گیم چینجر' طیارے پی-8  آئی طیارے ہندوستان کے سمندری علاقے میں کسی بھی قسم کے خطرے کا پتہ لگانے اور اسے ختم کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ امریکہ کے بعد ہندوستان اب ان طیاروں کے بیڑے کو چلانے والی بحریہ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ بحریہ کے پاس اس وقت 11 امریکی پی-8  آئیطیارے ہیں جنہیں ہنٹر کہا جاتا ہے۔ سمندری نگرانی اور تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے امریکی گشتی طیاروں کی آمد سے ہندوستانی بحریہ کے بیڑے کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago