نئی دہلی ، 03 فروری ( انڈیا نیرٹیو)

بنگلور میں بدھ کے روزسے ایشیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی اسلحہ میلہ ایرو انڈیا -2021 کی شروعات ہو گئی ۔ 5 فروری تک جاری رہنے والی اس دفاعی نمائش کا افتتاح وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا۔ میلے میں شرکت کے لئے تقریباً 600 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا -2021 میں آپ سب کا پرتپاک استقبال ہے۔

میں ایرو انڈیا کے اس 13 ویں ایڈیشن میں پوری دنیا کے وزرائے دفاع ، سینئر دفاعی افسران اور کاروباری رہنماؤں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے دفاع کے میدان میں ہندستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فوجی جدید کاری پر 130 بلین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تین دن نتیجہ خیز اور تکمیل پانے والے ثابت ہوں گے۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ہمارا مشترکہ نقطہ نظر اور اقدار نئے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے اور موجودہ تعلقات کو اگلی سطح تک لے جائیں گے۔ ایرو انڈیا کا سیمینار سیکشن بھی ’خودکفیل ہندستان‘ کا خواب بھی پورا کرے گا۔

چین کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک طویل عرصے سے اپنی حل نہ ہونے والی سرحدوں کے ساتھ موجودہ صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیےفوج کی تعیناتی کی بدقسمت کوششوںکو دیکھا ہے۔ہندستان علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کے لیے محتاط اورتیار ہے۔ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندستان بھی اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے ، جو اب عالمی خطرہ بن چکی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہندستان نے خود کفالت اور برآمدات کے دوہرے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے 175000 کروڑ روپے کا ٹرن اوورحاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے جس میں سال 2024تک ایرواسپیس اور دفاعی سازوسامان اور خدمات میں35000کروڑ کی برآمدات بھی شامل ہے۔ ہمارا وژن سرکاری اور نجی شعبے کی فعال شراکت کے ساتھ ڈیزائن سے لے کر پیداوار تک ہندستان کو دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک بنانے کی ہے ۔ ہندستان اپنے کئی دوست ممالک کو دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود اس سال ایرو انڈیا دفاعی اور ہوا بازی کے شعبے میں دنیا کی معروف دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ بحر ہند کے خطے کے وزیر دفاع کے اجلاس کے ساتھ ایرو انڈیا کے اس ورژن کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایرو انڈیا۔ 21 ملک کے دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر میں متنوع مواقع کی نمائش کرے گا۔ یہ دنیا کی پہلی ہائبرڈ ایرو اور دفاعی نمائش ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ایرو انڈیا۔ 21 واقعی ڈیجیٹل ہوچکا ہے کیوں کہ یہ ہائبرڈ فارمیٹ میں ورچوئل نمائش کے ساتھ منعقد ہورہا ہے۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں 80 سے زائد غیر ملکی کمپنیاں ، وزرائے دفاع ، نمائندے ، چیف آف سروس اور 55 سے زائد ممالک کے عہدیداران سمیت 540 کے قریب نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ یہ عالمی برادری کی بڑھتی توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس شو میں شامل ہونے کے لیے مالدیپ ، یوکرین ، اکویٹوریل گنی ، ایران ، کوموروس اورمیڈاغاسکر کے وزرائے دفاع کا اظہار تشکر کیا۔

ایرو انڈیا۔2021 کی افتتاحی تقریب میں دفاع اور ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں ہندستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دفاعی نمائش دنیا میں بڑھتی ہوئی مانگ ،ایجادات ، سازگار پالیسیاں اور دفاعی اور ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں پختہ ماحولیاتی نظام کے ’سنگم ‘ کے طو ر پر نظر آتی ہے۔

بھارت نے حال ہی میں اپنے دفاعی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ بڑے اور پیچیدہ دفاعی پلیٹ فارموں کی گھریلو مینوفیکچرنگ اب ’خود کفیل ہندوستان‘ مہم کے تحت اب ہماری پالیسی کا مرکز بن چکی ہے۔ ہم فوجی جدید کاری پر 130 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہندوستان کے دفاعی شعبے کو غیر ملکی شراکت داری کے لیے مزید کھول دیا گیا ہے اور ہم ہندستانی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں داخل ہو رہے ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…