قومی

جموں و کشمیر کےمتحد علما اہلسنت کے وفدکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر،19 ستمبر

متحد علما اہلسنت کا پانچ رکنی وفد  نے آج کچھ علما کی حالیہ گرفتاری اور دیگر کئی امور پر گفت و شنید کے لئے یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے  ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کاروان اسلامی کے سر براہ مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ ہم نے ملاقات کے دوران کئی مسائل خاص طور پر کچھ علما کی حالیہ گرفتاری کا معاملہ اٹھایا۔انہوں نے کہا: ’لیفٹیننٹ گورنر سے ہمیں مثبت جواب ملا اور ہمیں امید ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا کر گرفتار کئے گئے علما کو جلد رہا کیا جائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات کے دوران فروٹ گروورس کا بھی مسئلہ اٹھایا جومال کو ٹرانسپورٹ کرنے کے حوالے سے گوناگوں مشکلات سے دو چار ہیں۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں مثبت جواب دیا اور حکومت کی طرف سے اس ضمن میں اقدام کرنے کی یقین دہانی کی۔

وفد کے ایک اور رکن بشیر احمد نے کہا کہ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ گذشتہ چند دنوں کے دوران کچھ علما کی گرفتاری اور فروٹ گروورس کو درپیش مسائل اٹھائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago