گیا، 19 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
بہار کے گیا شہر میں واقع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے زیراہتمام چلنے والے ہاسٹلز میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی’ اگنو’ کے ذریعہ کریئر منصوبہ بندی کے مقصد سے طلبا کی کاونسلنگ کی گئی۔
طلبا کو مختلف کورسز کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی۔کاونسلنگ کے لیے پہنچے اگنو کے اسسٹنٹ رجسٹرار آنند کمار نے بتایا کہ کیمپس سلیکشن کے ذریعے طلبہ کا اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی ‘ اگنو’ میں داخلہ لیا جائے گا۔اس کے بعد انہیں مختلف کورس کرائے جائیں گے۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت طلبا ایک ساتھ دو ڈگری کورس کرسکتے ہیں۔اس کے لیے طلبا کو بیدارکرنا ہے تاکہ وقت ضائع کئے بغیر دوکورس کریں۔ان کے کریئر کو سنوارا جاسکے۔
چونکہ آج بھی اقلیتی اورایس سی ایس ٹی کے طلبہ اپنے کریئرسلیکشن کے معاملے میں تذبذب کے شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کے اندربیداری لانے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح کے تعاون سے اگنو نے کوشش کی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…