Categories: قومی

دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

<h3 style="text-align: center;">
دہلی فسادات: شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس</h3>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی ہائی کورٹ نے موج پورعلاقے میں تشدد کے الزام میں جیل میں بند شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سریش کیت کی بنچ نے 10 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کڑکڑڈوما عدالت نے 6 فروری کو شاہ رخ پٹھان کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔ ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران ، شاہ رخ پٹھان کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے کہا تھا کہ استغاثہ نے انہیں بغیر کسی بنیاد کے پوسٹر بوائے بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ کے بیانات مختلف خبروں کی کلپنگ سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہٹرائل کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے اور ٹرائل سے قبل ہی اسے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملزم کو ضمانت دیتے وقت وہ عدالت کی طرف سے عائد ہر شرط کی پابندی کرے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شاہ رخ کو 3 مارچ 2020 کو اتر پردیش کے شاملی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس کے گھر سے اس کا ریوالور برآمد کرلیا۔ پولیس نے اس کے گھر سے تین کارتوس بھی برآمد کرلیے۔ شاہ رخ کا موبائل فون بھی دہلی پولیس نے برآمد کیا تھا۔ دہلی تشدد کے دوران شاہ رخ کی ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیہ پر ریوالور تان دینے کی تصویر بھی کافی وائرل ہوئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago