Categories: قومی

وزیر نواب ملک کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ، مقدمہ درج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر نواب ملک کی رہائی کے لیے امتیاز نامی نامعلوم شخص کے ذریعہ فراز ملک کو فون کرکے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی شکایت وکیل عامر ملک نے جمعرات کے روز  ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نواب ملک کے بیٹے فراز ملک نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے ان کے  موبائل پر خود کو امتیاز کہہ کر نواب ملک کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ امتیاز نے دعویٰ کیا کہ وہ نواب ملک کی رہائی میں مدد کرے گا۔ اس کے بدلے بٹ کوائن کی شکل میں 3 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس مطالبے کے بعد وکیل عامر ملک نے امتیاز کے خلاف تاوان  کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو 23 فروری کو داود ابراہیم منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ نواب ملک 13 دن تک ای ڈی کی حراست میں رہنے کے بعد فی الحال آرتھر روڈ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ نواب ملک کی جانب سے ہائی کورٹ میں ای ڈی کیک کاروائی کو غلط بتاتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ مسترد کر چکا ہے۔ اسی طرح پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے نواب ملک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago