Urdu News

وزیر نواب ملک کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ، مقدمہ درج

وزیر نواب ملک کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

ممبئی، 17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر نواب ملک کی رہائی کے لیے امتیاز نامی نامعلوم شخص کے ذریعہ فراز ملک کو فون کرکے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی شکایت وکیل عامر ملک نے جمعرات کے روز  ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

نواب ملک کے بیٹے فراز ملک نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے ان کے  موبائل پر خود کو امتیاز کہہ کر نواب ملک کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ امتیاز نے دعویٰ کیا کہ وہ نواب ملک کی رہائی میں مدد کرے گا۔ اس کے بدلے بٹ کوائن کی شکل میں 3 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس مطالبے کے بعد وکیل عامر ملک نے امتیاز کے خلاف تاوان  کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو 23 فروری کو داود ابراہیم منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ نواب ملک 13 دن تک ای ڈی کی حراست میں رہنے کے بعد فی الحال آرتھر روڈ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ نواب ملک کی جانب سے ہائی کورٹ میں ای ڈی کیک کاروائی کو غلط بتاتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی جسے ہائی کورٹ مسترد کر چکا ہے۔ اسی طرح پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے نواب ملک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

Recommended