لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال، نئی دہلی میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر؛ وزیر مملکت، نوجوانوں کے امور اور کھیل جناب نسیت پرمانک؛ سیکرٹری امور نوجوانان محترمہ میتا راجیولوچن؛ سیکرٹری اسپورٹس محترمہ سجاتا چترویدی اور دیگر معززین بھی اس موقع پرموجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب برلا نے تمام نوجوان شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی سنٹرل ہال میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ سنٹرل ہال کئی تاریخی اور شاندار مواقع کا گواہ رہا ہے جس میں برطانیہ سے ہندوستان کو اقتدار کی منتقلی اور آئین کی تشکیل شامل ہے۔
انہوں نے ذکر کیا کہ یہیں سنٹرل ہال میں ہندوستان کے آزادی پسندوں اور آئین سازوں نے ملک کا سپریم قانون یعنی ہندوستان کا آئین تیار کیا۔عالمی سطح پر جمہوریت کی ماں ہندوستان کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے جناب برلا نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں جمہوری اقدار، اصول اور ادارے قدیم زمانے سے موجود ہیں، جو وقت کی ضرورتوں کے مطابق تیار ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قدیم ویدک دور سے مہابھارت اور بدھ دور تک ہندوستان میں جمہوری اداروں کا ذکر ملتا رہا ہے۔ جناب برلا نے مشاہدہ کیا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار ہندوستان اور اس کے شہریوں کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے شری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ‘ آپ ہی حال ہیں اور آپ اس ملک کے مستقبل کی تعمیر بھی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو امرت کال سے سورنم کال تک لے جانے کے لئے نوجوان قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہوں گے۔
نوجوانوں کو پرعزم ہونا چاہیے اور پنچ پران کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہیے جس کا ذکر ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سب سے بڑا سٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر میں سب سے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن اور ڈیٹا انقلاب عوامی خدمات کی موثر فراہمی، شفافیت اور سب سے اہم شہریوں کے اعتماد کا مرکز رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ، ہندوستان کمزور پانچ معیشتوں میں سے ایک بننے سے دنیا کی ٹاپ پانچ معیشتوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پالیسی فالج سے پالیسی اصلاحات کی طرف آتم نر بھر بھارت کی طرف بڑھے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ لڑکیاں کھیل سمیت تمام شعبوں میں سب سے آگے ہیں۔
انہوں نے روشنی ڈالی کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کے 85 قومی فاتحین میں سے 61 لڑکیاں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال ہریانہ میں منعقدہ کھیلو انڈیا گیمز میں جو 12 قومی ریکارڈ ٹوٹے تھے، ان میں سے 11 لڑکیوں نے توڑے۔
اسی طرح مدھیہ پردیش میں 25 قومی ریکارڈ جو ٹوٹے ان میں سے 19 لڑکیوں کے تھے۔ اسٹارٹ اپس میں نوجوانوں کا حصہ بھی بہت زیادہ ہے۔ ہندوستان میں 90000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں جن میں سے 107 یونیکورنز ہیں۔ شری انوراگ ٹھاکر نے وضاحت کی کہ ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ 3 اسٹارٹ اپ ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…