فکر و نظر

اردو صحافت کامستقبل کے موضوع پر آئی او ایس میں ڈاکٹر سیدفاضل حسین پرویز سے ماہرین کا تبادلہ خیال

ہندوستان میںاردو صحافت کا مستقبل بھی وہی ہے جو اردو زبان کا مستقبل ہے
اردو صحافت کامستقبل کے موضوع پر آئی او ایس میں ڈاکٹر سیدفاضل حسین پرویز سے ماہرین کا تبادلہ خیال، شرکائے مذاکرہ کا دیانت داری اور محنت پر زور،مسلمان اردو کوتن من دھن سے اپنائیں تاکہ اردو کی صحافت اور صحافی بے فکر ہوکراورپوری قوت سے ملک و ملک کی خدمت کرسکیں، صحافت اور سیاست دونوں کو خوف کے کاروبار سے نکالنے کی ضرورتنئی دہلی (نامہ نگار):ہندوستان میںاردو صحافت کا مستقبل تو ہے لیکن یہ ہماری دیانت داری اور محنت پر منحصر ہے۔اردو صحافت خوف کی صحافت رہی ہے اور اسی نے اسے تباہ کیا۔ ضرورت ہے کہ خوف کی سیاست اور خوف کی صحافت سے ہم نکلیں۔ اردو ایک بڑی آبادی کی زبان ہےاور یہ آبادی جب تک اس زبان کو لکھتی پڑھتی اور بولتی رہےگی اس کی صحافت بھی زندہ رہےگی۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو سٹڈیزکے آڈیٹوریم میں ایک مذاکرہ کے دوران ہفت روزہ ’ گواہ‘ حیدرآبادکے ایڈیٹر ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے کیا۔مجدد آئی او ایس سینٹر کی اس مجلس گفتگو میں انہوں نے اپنی
عملی زندگی کے تجربات کی روشنی میں کہا کہ اردو میں بھی روزگار اور صحافت کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔
وہ اردو کے اخبارات کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کرتے ہیں
حیدرآباد میں اردو کے اخبارات بیرون ملک رہنے والے ہندوستانیوں کے لیے ملک اور معاشرے سے رابطہ کی زبان ہے۔این آرآئی لڑکے لڑکیوں کو رشتوں کی تلاش کے لیے اردو صحافت کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے۔اردو کے لیے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کا جذبہ یہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اردو کے اخبارات برکت کے لیے منگواتے ہیں اور وہ اردو کے اخبارات کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کرتے ہیں . جبکہ مشہور ادیب اور سابق بیورو کریٹ جناب عظیم اختر نے کہا کہ اردو صحافت کا مستقبل وہی ہے جو اردو کا مستقبل ہے اور اردو ہمارے یہاں سہ لسانی فارمولے میں پھنسی ہوئی۔
مسلمانوں کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اس کو اپنا تن من دھن دیں
وہ اس مجلس کی صدارت کررہے تھے  جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو سٹڈیز(آئی او ایس) کے وائس چیئر مین پروفیسر افضل وانی نے کہا کہ اردو گرچہ صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے لیکن یہ مسلمانوں کی زبان ہے اورمسلمانوں کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اس کو اپنا تن من دھن دیں تاکہ اردو کی صحافت پوری قوت کے ساتھ اور اردو کے صحافی فکر معاش سے آزاد ہوکر ملک و ملت کی خدمت کریں۔انہوں نے اس کے لیےکورپس فنڈ قائم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فاضل حسین پرویز کے اس خیال کی تائید کرتے ہوئے کہ اردو کے اخبارات میں باہمی تعاون کی کمی ہے ، کہا کہ اردو کے صحافیوں اور ناشرین کو چاہیے کہ ہردن اپنے آپ سے سوال کریں کہ ان کے قارئین
کی ضرورت کیا ہےاور وہ کس طرح اور لوگوں کو بھی اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں۔اردو ایک بڑی طاقتور ، پرکشش اور شیریں زبان ہے۔
اسی طرح ریڈیو آیا تو کہا گیا کہ پرنٹ میڈیاکا مستقبل ختم ہورہا ہے
مذاکرے کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔اطہر حسین نے تلاوت کے بعد آیات کریمہ کا ترجمہ بھی پیش کیا۔جناب انجم نعیم نے اپنی تعارفی گفتگو میں بتایا کہ مجدد آئی او ایس سینٹر کے قیام کا مقصد ادبی اور ثقافتی موضوعات پر سنجیدہ بحث کو تحریک دینا ہے اور اس مجلس گفتگو کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کو ابھی دو دن قبل پریس کونسل آف انڈیا نے صحافت میں ان کی اعلیٰ کار کردگی کے قومی حسن کارکردگی ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے اور یہ اردو کے پہلے صحافی ہیں جن کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ان کے تجربات سے تحریک ملےگی جبکہ ڈاکٹر شفیع ایوب نے مذاکرے کی افتتاحی گفتگو میں کہا کہ ہندوستان میں صحافت کی ابتدا 1780 میں ہوئی اور اردو صحافت کا آغاز 1822میں ہوا۔جب سے ہی یہ بحث چل رہی ہے کہ صحافت پیشہ اور کاروبار ہے یامشن اور خدمت ۔ اسی طرح ریڈیو آیا تو کہا گیا کہ پرنٹ میڈیاکا مستقبل ختم ہورہا ہے۔
ہندوستان میںاردو صحافت کا مستقبل بھی وہی ہے جو اردو زبان کا مستقبل ہے
پھرٹی وی آیا تو کہا گیا کہ اب ریڈیو بھی ختم ہوجائےگا۔ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ صرف ڈیجیٹل میڈیا کا مستقبل ہےلیکن میڈیا کی صنعت کا سب سے بڑا کاروباری مرڈوک کہتا ہے کہ جو مرنے کی خبریں نشر کرتے رہتے ہیںوہ سب مرجائیںگے، صحافت زندہ رہےگی جبکہ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر ابرار رحمانی کہا کہ صحافت اخباروں تک محدود نہیں ہے۔اس کی دوسری شکلوں اور شعبوں کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل سہیل انجم نے کہا کہ پرنٹ میڈیا جب تک زندہ ہے اردو صحافت بھی زندہ رہےگی اور اس کا مستقبل ہرگز تاریک نہیں ہے۔
بیگانگی اور فرار کا سامنا آج ہمارے نوجوان کررہے ہیں
اردو میڈیا ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر مظفر حسین غزالی نےاس موقع پر کہا کہ غلط اطلاعات کی وجہ سے ملک اور سماج میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں ، اس لیے خبروں کی جانچ پرکھ  اب زیادہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاضل حسین پرویز نے یہ کام کیا کہ وہ گمنام صحافیوں اور ان کی خدمات کو اپنی رپورٹوں کی سیریز میںمنظرعام پر لائے جس کے لیے پہلی مرتبہ کسی اردو صحافی کو پریس کونسل آف انڈیا کا ایوارڈ ملاجبکہ احمد جاویدنے کہا کہ زندہ رہے کے لیے جدوجہد قدرت کا اٹل اصول ہے۔زندہ رہنا ہے تو سنگھرش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی حالت آج وہی ہے جو پچھلی صدی کے نصف اول میں یوروپ کے نوجوانوں کا تھا۔وہی اضطراب، وہی تناؤ اوراسی قسم کی بیگانگی اور فرار کا سامنا آج ہمارے نوجوان کررہے ہیں۔ حالات کی ذرا سی موافقت ان کو پرجوش کردیتی ہے اور ذرا سی مشکلات ان کو مایوس و نڈھال کردیتی ہیں۔ ہمیں اس بائی پولر سنڈروم سے نکلنا ہوگا اور نکالنا ہوگاکیونکہ کسی بھی قوم، اس کی زبان اور صحافت کا مستقبل اس کے نوجوان ہیں۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago