قومی

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی روز بروز مضبوط ہو رہی ہے ۔غلام نبی آزاد

جموں،29 نومبر (انڈیا نیریٹو)

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی روز بروز مضبوط ہو رہی ہے کیونکہ بہت سے سیاسی کارکن دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر ڈی اے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ بٹوت میں ضلع رامبن کے رام بن، سنگلدان، گول، گاندھری اور نیل کے علاقے کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے شامل ہونے سے ڈی اے پی مضبوط ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی تین سو سے زائد لوگ ڈی اے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ آزاد نے کہا کہ انہوں نے بہت سے دور دراز اور دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور دیکھا کہ لوگ بری طرح سے مشکلات کا شکار ہیں، بہت سی سڑکوں کی حالت خراب ہے۔ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں، اسکولوں میں سٹاف کی شدید کمی اور مزید یہ کہ ملازمین کو مہینوں سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

وہ اپنے لوگوں کی بہتر طریقے سے خدمت کرنے کے لیے واپس آئے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی بہتر طریقے سے خدمت کرنے کے لیے واپس آئے ہیں۔ ڈی اے پی رہنما نے کہا کہ ووٹروں کی تعداد لاکھوں میں بڑھی ہے کیونکہ انہیں پچھلے پانچ سالوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ بہت سے نوجوانوں کی عمریں 18 سال ہو چکی ہیں اور انہیں نئے ووٹر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح ان کی تعداد لاکھوں میں تبدیل ہو گئی ہے جو کہ اچھا اشارہ ہے۔

دریں اثنا ضلع رام بن کے مختلف وفود نے بٹوت میں آزاد سے ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔ آزاد نے انہیں ان کے مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا۔ آزاد کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بٹوت میں وفود سے ملاقات کے بعد وہ ڈوڈہ روانہ ہوئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago