Categories: قومی

ڈیزل کی قیمت مستحکم، دہلی میں پٹرول 110 روپے سے تجاوز، مہنگائی سے عوام بے حال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 02 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل ساتویں دن پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے برعکس، ڈیزل کی قیمتوں میں جاری تیزی پر بریکلگ گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں منگل کو پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا اور 110.04 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 98.42 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بالترتیب پٹرول کی قیمت 115.85 روپے، 106.66 روپے اور 110.49 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل بالترتیب 106.63 روپے، 102.59 روپے اور 101.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ گزشتہ 28 دنوں میں پیٹرول 8.85 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، جب کہ ڈیزل 30 دنوں میں 9.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تیل کی مانگ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے یہ کورونا سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خام تیل ایک بار پھر 85 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر برینٹ کروڈ کی قیمت 84.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago