Urdu News

ڈیزل کی قیمت مستحکم، دہلی میں پٹرول 110 روپے سے تجاوز، مہنگائی سے عوام بے حال

ڈیزل کی قیمت مستحکم، دہلی میں پٹرول 110 روپے سے تجاوز

نئی دہلی، 02 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل ساتویں دن پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے برعکس، ڈیزل کی قیمتوں میں جاری تیزی پر بریکلگ گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں منگل کو پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا اور 110.04 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت 98.42 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، چنئی اور کولکاتا میں بالترتیب پٹرول کی قیمت 115.85 روپے، 106.66 روپے اور 110.49 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیزل بالترتیب 106.63 روپے، 102.59 روپے اور 101.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ گزشتہ 28 دنوں میں پیٹرول 8.85 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، جب کہ ڈیزل 30 دنوں میں 9.80 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تیل کی مانگ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے یہ کورونا سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خام تیل ایک بار پھر 85 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر برینٹ کروڈ کی قیمت 84.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

Recommended