بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کے لئے قومی اتھارٹی کے طورپر، ڈائریکٹر جنرل جہازرانی کو نوٹیفائی کیاگیا

جہازرانی کے نامزد ڈائرکٹرجنرل ،بحری جہازوں کی ری سائکلنگ کے قانون 2019کے تحت ،ہندوستان کی جہازرانی کی ری سائکلنگ کے صنعت کے لئے ایک اعلیٰ اتھارٹی ہوں گے
اس قومی اتھارٹی کا آفس گجرات کے شہرگاندھی نگرمیں قائم کیاجائے گا

:مرکز ی حکومت نے بحری جہازوں کی ری سائکلنگ کے قانون 2019کی دفعہ 3 کے تحت جہازرانی کے ڈائرکٹرجنرل کو ، جہازرانی کی ری سائکلنگ کے لئے قومی اتھارٹی کے طورپرمقررکیاہے ۔

ایک اعلیٰ ادارے کے طورپر قومی ڈی جی جہازرانی ،جہازوں کی ری سائکلنگ سے تعلق رکھنے والی تمام سرگرمیوں یعنی  انتظامیہ ، نگرانی اوردیکھ بھال کرنے کا اختیاررکھتے ہیں ۔ ڈی جی شپنگ جہازرانی کی ری سائکلنگ کی صنعت کی پائیدارفروغ ، ماحول دوست ضوابط پرعمل کی نگرانی اور جہازرانی کی ری سائکلنگ کی صنعت میں کام کرنے والے شیئرہولڈرکے لئے تحفظ اور صحت کے اقدامات کی دیکھ بھال کرے گا۔ جہازرانی کی ری سائیکلنگ کے یارڈ کے مالکان اورریاستی سرکاروں کے ذریعہ مطلوبہ مختلف منظوریوں کے لئے ڈی جی شپنگ فائنل اتھارٹی ہوگی ۔

جہازرانی کی ری سائیکلنگ کے قانون 2019کے تحت ہندوستان بین الاقوامی سمندری زندگی کی تنظیم ( آئی ایم او) کے تحت ہانگ کانگ کنویشن برائے شپ ری سائیکلنگ کے ساتھ ملحق ہوگیاہے ۔ ڈی جی شپنگ آئی ایم اومیں ہندوستان کے نمائندہ ہیں اورآئی ایم او کے تمام کنویشن ڈی جی شپنگ کے ذریعہ عمل میں لائے جارہے ہیں ۔

جہازرانی ری سائیکلنگ کی قومی اتھارٹی کوگجرات کے شہرگاندھی نگرمیں قائم کیاجائے گا۔ اس دفترکے جائے وقوع سے گجرات کے الانگ مقام میں جہازرانی کے ری سائیکلنگ یارڈ کے مالکان کو فائدہ پہنچے گا جو کہ دنیا میں بحری جہازوں کو توڑنے اوربحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کی ایشیاکی سب سے بڑی صنعت ہے ۔

جہازرانی کے نامزد ڈائرکٹرجنرل ،بحری جہازوں کی ری سائکلنگ کے قانون 2019کے تحت ،ہندوستان کی جہازرانی کی ری سائکلنگ کے صنعت کے لئے ایک اعلیٰ اتھارٹی ہوں گے
اس قومی اتھارٹی کا آفس گجرات کے شہرگاندھی نگرمیں قائم کیاجائے گا

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…