Categories: قومی

ضلع انتظامیہ کشمیر نے پھنسے ہوئے کشمیری طلبا کے لیےہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ ڈویژنل انتظامیہ کشمیر نے یوکرین میں پھنسے ہوئے کشمیر کے طلبا اور رہائشیوں کے لیے 24 گھنٹے کا ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یوکرین روس کے بحران کے پیش نظر یوکرین میں پھنسے ہوئے طلبا، کشمیر کے رہائشیوں کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مدد کے لیے، متعلقہ اور ان کے خاندان کے افراد فون نمبر 01942457312 اور 01942473135 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق انتظامیہ نے ہر ضلع میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیے ہیں اور ہر ضلع میں نوڈل افسروں کو بھی تعینات کیا ہے۔وزارت خارجہ نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کی مدد کے لیے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی کھولی ہے جس کے بعد متعلقہ ریاست، یو ٹی  حکومتوں نے اپنے اپنے شہریوں کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزارت نے خاندانوں یا رشتہ داروں کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔وزارت نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کنٹرول روم کا ٹول فری نمبر بھی شیئر کیا ہے۔ یہ نمبر ہیں +91 11 23012113، +91 11 23014104، +91 11 23017905۔ کنٹرول روم کا ای میل پتہ <span dir="LTR">situationroom@mea.gov.in</span>ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago