Urdu News

ضلع انتظامیہ کشمیر نے پھنسے ہوئے کشمیری طلبا کے لیےہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا

ضلع انتظامیہ کشمیر نے پھنسے ہوئے کشمیری طلبا کے لیےہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ ڈویژنل انتظامیہ کشمیر نے یوکرین میں پھنسے ہوئے کشمیر کے طلبا اور رہائشیوں کے لیے 24 گھنٹے کا ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یوکرین روس کے بحران کے پیش نظر یوکرین میں پھنسے ہوئے طلبا، کشمیر کے رہائشیوں کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مدد کے لیے، متعلقہ اور ان کے خاندان کے افراد فون نمبر 01942457312 اور 01942473135 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق انتظامیہ نے ہر ضلع میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیے ہیں اور ہر ضلع میں نوڈل افسروں کو بھی تعینات کیا ہے۔وزارت خارجہ نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کی مدد کے لیے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی کھولی ہے جس کے بعد متعلقہ ریاست، یو ٹی  حکومتوں نے اپنے اپنے شہریوں کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزارت نے خاندانوں یا رشتہ داروں کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔وزارت نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کنٹرول روم کا ٹول فری نمبر بھی شیئر کیا ہے۔ یہ نمبر ہیں +91 11 23012113، +91 11 23014104، +91 11 23017905۔ کنٹرول روم کا ای میل پتہ situationroom@mea.gov.inہے۔

Recommended