قومی

ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے مغربی بنگال کے گورنر کے طور پرلیا حلف

کولکاتہ، 23 نومبر (انڈیا نیریٹو)۔

ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے بدھ کی صبح مغربی بنگال کے نئے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پرکاش سریواستو نے انہیں راج بھون میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ریاستی حکومت کے وزراء اور قانون سازوں کے علاوہ سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی اور ان کی اہلیہ نے شرکت کی۔

شبھیندو ادھیکاری نے دعوت کے باوجود حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی

حلف برداری کے بعد گورنر نے وزیر اعلیٰ بنرجی، ریاستی حکومت کے وزراء اور سی پی آئی (ایم)، کانگریس کے قائدین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں نیلی ہانڈی میں رس گلہ تحفے میں دیا اور یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ اچھے تال میل سے کام کرے گی۔ تاہم حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری نے دعوت کے باوجود حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ایک دن پہلے انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں جانے کا اعلان کیا تھا، لیکن بدھ کی صبح ایک کے بعد ایک دو ٹویٹس میں انہوں نے بتایا کہ کرشن کلیانی اور وشو جیت کنڈو، جو بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، ان کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا اس لیے وہ پروگرام میں نہیں جائیں گے ۔

آنند بوس کیرالہ کیڈر سے 1977 بیچ کے ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ہیں۔ صدر دروپدی مرمو نے انہیں 17 نومبر کو مغربی بنگال کا نیا گورنر نامزد کیا۔ 2011 میں ریٹائرمنٹ کے بعد، آنند بوس نے کولکاتہ میں نیشنل میوزیم کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کیا ہے۔ ان کی تقرری کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ بنرجی نے بھی انہیں فون پر مبارکباد دی تھی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔ تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کا راج بھون کے ساتھ برتاو¿ عموماً تصادم کا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago