Urdu News

بھارت کو 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کا ہدف

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل ( ڈاکٹر ) وی کے سنگھ ( ریٹائرڈ )

سڑک ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ملک کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں 5 گنا زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔  پی ایچ ڈی سی سی آئی کے ذریعے منعقدہ  گتی شکتی : 5 ٹریلین امریکی ڈالر والی معیشت کی جانب مارچ کرنے کے لئے بھارت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی میں تبدیل کرنے کے موضوع پر   کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت تیز رفتار نقل و حمل، کم لاگت والے ایندھن اور کم لاگت کو یقینی بنانے کی خاطر مشترکہ افادیتی کاریڈور قائم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

ڈاکٹر سنگھ نے پی ایم گتی شکتی کی اہمیت پر زور دیا ،  جسے  اُن چیلنجوں سے نمٹنے  کے لئے تیار کیا گیا ہے ، جو بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تیز تر ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پروجیکٹوں کے مقررہ وقت میں نفاذ اور تکمیل پی ایم گتی شکتی کے ماسٹر پلان کے کلیدی شعبوں میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے ساتھ ، اُن کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے ایک فریم ورک تیار کرنا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک میں  کسی بھی رکاوٹ کے بغیر ایک ہی مرتبہ میں مختلف پروگراموں کو تمام متعلقہ محکموں کے ذریعے توجہ دی جاتی ہے ۔

Recommended