Categories: قومی

ایکناتھ شندے نے نائب اسمبلی اسپیکر کو بھیجا 37 شیوسینا ممبران اسمبلی کی حمایت کاخط

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 24 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیو سینا کے ناراض لیڈر ایکناتھ شندے نے 37 ایم ایل ایز کے دستخطوں والا حمایت کا خط ڈپٹی اسپیکر نرہری جھجوال کو بھیجا ہے۔ ایکناتھ شندے کے اس خط کو شیوسینا کی طرف سے 12 ایم ایل اے کے خلاف شروع کی گئی دل بدل کارروائی کو چیلنج کرنے والا سمجھا جا رہا ہے۔ایکناتھ شندے نے ٹویٹ کرکے شیوسینا کی دل بدل کارروائی کو صرف خوف زادہ کرنے والی کارروائی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن کارروائی شیو سینا کو روکنی چاہئے۔ قانون کا علم سب کو ہے۔ ان کے پاس دو تہائی ایم ایل ایز کی اکثریت ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس لیے شیو سینا کی انحراف کی کارروائی بے سود ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیو سینا کی طرف سے 12 ایم ایل ایز پر دل بدل قانون کے تحت کارروائی کرنے کی کوشش کے بعد شندے حامی ایم ایل اے کا گروپ اور زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے اور آج شام تک گورنر کومہاوکاس اگھاڑی کو حمایت نہ دینے سے متعلق خط بھیجنے والا ہے۔ ایکناتھ شندے آج اپنے حمایتی ایم ایل ایز سے اس سلسلے میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے بات چیت کرنے والے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے ایکناتھ شندے سمیت 12 ایم ایل ایز کے خلاف دل بدل قانون کے تحت کارروائی کے لیے ڈپٹی اسپیکر نرہری جھجوال کو عرضی داخل کی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی نرہری جھجوال نے درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کے بعد ایکناتھ شندے نے شیوسینا کے 37 ایم ایل ایز کی حمایت کا ایک خط اسمبلی اسپیکر نرہری جھجوال، قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر رام راجے نمبالکر کو بھیجا ہے۔ اس طرح شیوسینا کے ناراض ایم ایل اے کی لڑائی اب قانونی جنگ تک پہنچ گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago