Urdu News

ایکناتھ شندے نے نائب اسمبلی اسپیکر کو بھیجا 37 شیوسینا ممبران اسمبلی کی حمایت کاخط

شیو سینا کے ناراض لیڈر ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھ ممبران

ممبئی، 24 جون (انڈیا نیرٹیو)

شیو سینا کے ناراض لیڈر ایکناتھ شندے نے 37 ایم ایل ایز کے دستخطوں والا حمایت کا خط ڈپٹی اسپیکر نرہری جھجوال کو بھیجا ہے۔ ایکناتھ شندے کے اس خط کو شیوسینا کی طرف سے 12 ایم ایل اے کے خلاف شروع کی گئی دل بدل کارروائی کو چیلنج کرنے والا سمجھا جا رہا ہے۔ایکناتھ شندے نے ٹویٹ کرکے شیوسینا کی دل بدل کارروائی کو صرف خوف زادہ کرنے والی کارروائی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گمراہ کن کارروائی شیو سینا کو روکنی چاہئے۔ قانون کا علم سب کو ہے۔ ان کے پاس دو تہائی ایم ایل ایز کی اکثریت ہے۔

اس لیے شیو سینا کی انحراف کی کارروائی بے سود ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیو سینا کی طرف سے 12 ایم ایل ایز پر دل بدل قانون کے تحت کارروائی کرنے کی کوشش کے بعد شندے حامی ایم ایل اے کا گروپ اور زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے اور آج شام تک گورنر کومہاوکاس اگھاڑی کو حمایت نہ دینے سے متعلق خط بھیجنے والا ہے۔ ایکناتھ شندے آج اپنے حمایتی ایم ایل ایز سے اس سلسلے میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے بات چیت کرنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے ایکناتھ شندے سمیت 12 ایم ایل ایز کے خلاف دل بدل قانون کے تحت کارروائی کے لیے ڈپٹی اسپیکر نرہری جھجوال کو عرضی داخل کی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی نرہری جھجوال نے درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کے بعد ایکناتھ شندے نے شیوسینا کے 37 ایم ایل ایز کی حمایت کا ایک خط اسمبلی اسپیکر نرہری جھجوال، قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر رام راجے نمبالکر کو بھیجا ہے۔ اس طرح شیوسینا کے ناراض ایم ایل اے کی لڑائی اب قانونی جنگ تک پہنچ گئی ہے۔

Recommended