Categories: قومی

الیکشن کمیشن غیر تسلیم شدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یوپی پی) کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے۔اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آریوپی پی عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی تعمیل کریں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ 2100 سے زائد آر یو پی پیز کے خلاف مرحلہ وار کارروائی شروع کی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق ستمبر 2021 تک 2,796آریوپی پی  ہیں۔ ان میں 2001 کے بعد سے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ زیادہ تر آریوپی پی  انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے رہی  ہیں اور نہ لی تقاضوں کی تعمیل کر ری  ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کمیشن کے مطابق، 66 آریوپی پی  نے مالی سال 2020 میں عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کے سیکشن 29 سی  کے تحت قانونی تقاضوں کی تعمیل کیے بغیر آئی ٹی سے چھوٹ کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ 2174آریوپی پی  نے کنٹری بیوشن رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ ایسی صورت حال میں، مناسب قانونی تعمیل کے بغیر چندہ حاصل  کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سنگین مالی بے ضابطگیوں میں ملوث تینآریوپی پی کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 87 غیر موجودآریوپی پی کو فہرست سے نکال دیا جائے گا اور انتخابی نشان سے متعلق حکم (1968) کے تحت ملنے والے فوائد واپس لے لیے جائیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago