Urdu News

الیکشن کمیشن غیر تسلیم شدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت

الیکشن کمیشن غیر تسلیم شدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یوپی پی) کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے۔اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آریوپی پی عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی تعمیل کریں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ 2100 سے زائد آر یو پی پیز کے خلاف مرحلہ وار کارروائی شروع کی جائے گی۔

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق ستمبر 2021 تک 2,796آریوپی پی  ہیں۔ ان میں 2001 کے بعد سے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ زیادہ تر آریوپی پی  انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے رہی  ہیں اور نہ لی تقاضوں کی تعمیل کر ری  ہیں۔

کمیشن کے مطابق، 66 آریوپی پی  نے مالی سال 2020 میں عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کے سیکشن 29 سی  کے تحت قانونی تقاضوں کی تعمیل کیے بغیر آئی ٹی سے چھوٹ کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ 2174آریوپی پی  نے کنٹری بیوشن رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ ایسی صورت حال میں، مناسب قانونی تعمیل کے بغیر چندہ حاصل  کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سنگین مالی بے ضابطگیوں میں ملوث تینآریوپی پی کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 87 غیر موجودآریوپی پی کو فہرست سے نکال دیا جائے گا اور انتخابی نشان سے متعلق حکم (1968) کے تحت ملنے والے فوائد واپس لے لیے جائیں گے۔

Recommended