Categories: قومی

مغربی بنگال میں انتخابی ریلیاں شروع،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال پہنچے

مغربی بنگال میں انتخابی ریلیاں شروع،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال پہنچے

کولکاتہ ، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ایک بار پھر بنگال پہنچ گئے ہیں ۔ بدھ کی رات ، وہ دم دم ائیرپورٹ پر اترے جہاں بی جے پی لیڈران راہل سنہا اور راجیو بینرجی نے ان کا استقبال کیا۔ وہ ہوائی اڈے سے براہ راست گیسٹ ہاوس پہنچے جہاں پارٹی رہنماوں سے ان کی مختصر ملاقات ہوئی۔ آج جمعرات کو ان کاسامنا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ہوگا۔

امت شاہ دارالحکومت کولکاتہ سے متصل جنوبی 24 پرگنا میں پریورتن یاترا کو روانہ کریں گے ۔ اسی کے ساتھ 24 پرگنا کے پیلان میں،ممتا بنرجی کا جلسہ عام ہے۔ امکان ہے کہ دونوں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوں گے۔

امت شاہ بنگال دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔وہ جنوبی 24 پرگنا کے نیم خانہ میں پریورتن یاترا پر جائیں گے۔ اجلاسوں اور روڈ شوز کا انعقاد کریں گے اور سہ پہر میں پرواسی خاندانوں کے ساتھ لنچ کریں گے۔

بنگال میں تبدیلی ہونا طے: گورنر جگدیپ دھنکر

جمعرات کے روز مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر نشانہ سادھا اور کہا کہ ریاست میں تبدیلی طےہے۔

ایک نجی میڈیا ہاوس کے زیر اہتمام سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، گورنر نے کہا کہ مغربی بنگال میں امن وامان کی صورت حال خراب ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم سب سے زیادہ ہیں ، قتل کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ممتا حکومت کے وزراپر بھی بموں سے حملہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں بم بنانے کی فیکٹریاں قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال بارود کے انبار پر کھڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر آئین پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ، گورنر نے کہا کہ راج بھون کو ریاست کی حالت کے بارے میں مطلع نہیں کیا جاتا ہے۔ اسے کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیاجاتا۔ افسران کو گورنر سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

ممتا حکومت کے وزیر ذاکر حسین پر جان لیوا حملہ ،شدیدزخمی

ممتا حکومت کے وزیر ذاکر حسین نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ مرشد آباد ضلع کے نم ٹیٹا ریلوے اسٹیشن پر بدھ کی رات میں کیا گیا۔

مغربی بنگال پولیس نے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے لیبر ذاکر حسین نم ٹیٹا ریلوے اسٹیشن کے نمبر دو پلیٹ فارم پر کولکاتہ جانے والی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق ، حملے میں وزیر کے ساتھ موجود دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ سب کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ اگلے چندماہ میں مغربی بنگال میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago