Categories: عالمی

پاکستان میں پولیس اہلکارنے نابالغ ہندو لڑکی سے اسلام قبو ل کرا کےشادی کی

پاکستان میں پولیس اہلکارنے نابالغ ہندو لڑکی سے اسلام قبو ل کرا کےشادی کی

کراچی ، 18 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک پولیس اہلکار نے ایک نابالغ ہندو لڑکی کو اغوا کرکے اسلام قبول کرایا اور اس سے شادی کرلی۔معلومات کے مطابق نابالغ لڑکی کا نام نینا کماری ہے۔

نینا کے والد کا نام رمیش لال ہے۔ اس خاندان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع نوشہر سے ہے۔ نینا کو غلام معروف قادری نامی پولیس اہلکار نے اغوا کیا تھا۔ ملزم پولیس اہلکار علاقے میں رہائش پذیر اقلیتوں کی سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ، سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو رہنما نے بتایا کہ نینا پچھلے پانچ دن سے لاپتہ تھی۔ جب نینا اسکول سے واپس نہیں آئی تو اس کے اہل خانہ نے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی تو انہیں اغوا کے بارے میں پتہ چلا۔

آل پاکستان ہندو پنچایت کاالزام ہے کہ قادری نے 11 فروری کو ایک درگاہ پر نینا سے زبردستی اسلام قبول کرایا اور نکاح سے قبل اپنا نام ماریہ رکھ لیا۔ اس نے کراچی میں متاثرہ سے شادی کی۔

شادی کا سرٹیفکیٹ جو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے اس میں پولیس اہلکار کی پیدائش کی تاریخ ہی لکھی ہے اور نینا کو 19 سال کا بتایا جارہا ہے جب کہ نینا کے اہل خانہ کا دعوی ٰہے کہ وہ نابالغ ہے۔

پاکستان میں اقلیت کے مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ بلوچستان سمیت پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہندؤوں پر تبدیلی مذہب کا دباؤ بنا کر تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس تشدد کے خلاف پاکستان حکومت کی طرف سے کوئی کاروائی کی خبر موصول نہیں ہے ۔ حالاں کہ پاکستان ہندو پنچایت نے اس سلسلے میں ملزم کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم  کاروائی کی  کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

پاکستان جو کہ خود کو پوری دنیا میں یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم ہے۔ اس معاملے میں پاکستان کے خود ساختہ بیان باز کہاں گئے؟ آخر اس کب تک پاکستان میں تبدیلیٔ مذہب اور اقلیت پر تشدد کو جائز تصور کیا جاتا رہے گا۔ عمران خان کے کانوں پر کوئی جوں رینگ رہا ہے ؟

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago