Categories: قومی

ٹوکیو جانے والے تمام ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے پرجوش ہوں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 13 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ٹوکیو کے  سفر پر جانے والے  ایتھلیٹوں کے بارے میں کہا کہ ان میں ہر ایک کے زندگی کا سفر حوصلہ افزارہا ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا،”آج شام 5 بجے، میں اپنے ان ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے منتظر ہوں جو ٹوکیو۔2020 میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان میں سے ہر ایک کی زندگی کا  متاثر کن رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ جو کچھ شیئر کریں وہ آپ سب کے لیے باعث دلچسپی ہوگا‘۔

حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے من کی بات پر کچھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزازندگی کے سفر پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی پورے  ملک کو آگے آنے اور پورے دل سے ان کا ساتھ دینے کی بھی  اپیل کی۔

آج شام کے پروگرام میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور سابق وزیر کھیل اور موجودہ وزیر قانون کیرن رجیجو شرکت کریں گے۔

واضح ہو کہ ہندوستان کے کل 126 ایتھلیٹ ٹوکیو جائیں گے، جو 18 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے جسے ہندوستان نے کسی بھی اولمپکس میں بھیجا ہے۔

ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے پہلے ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں باکسر میری کوم اور مینس ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ ہندوستانی دستے کے پرچم بردار ہوں گے۔ اختتامی تقریب میں پہلوان بجرنگ پنیا پرچم بردار ہوں گے۔ ہندوستانی دستہ 17 جولائی کو ٹوکیو کے لئے روانہ ہوگا۔ اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago