Categories: قومی

امریکہ ، ہندوستان ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحریہ کے درمیان مالابارمیں مشق

امریکہ ، ہندوستان ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحریہ کے درمیان مالابارمیں  مشق

نئی دہلی ، 26 اگست

ہندوستانی بحریہ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے ساتھ چار روزہ مالابار مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ اس مرتبہ مالابار مشق کی میزبانی امریکی بحریہ کر رہی ہے اور یہ آج سے شروع ہو کر 29 اگست تک مغربی بحر الکاہل میں ہو گئی ۔

مالابار مشق کا آغاز 1992 میں امریکی اورہندوستانی بحریہ کے درمیان ہوا تھا ۔ سنہ 2015 میں جاپان نے بھی اس میں مستقل رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور سنہ 2020 میں آسٹریلوی بحریہ کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا۔ مالابار مشق کے اس سال 25 سال مکمل ہو رہے ہیں اس لیے اسے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے آئی این ایس شیوالک اور آئی این ایس قدم اور جہاز پی 8 آئی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی دستے کی قیادت مشرقی بحری بیڑے کے سربراہ ریئر ایڈمرل ترون سوبتی کر رہے ہیں۔ امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے بڑے جنگی جہاز بھی اس مشق میں حصہ لیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago