ڈی ڈی سی الیکشن:سبھی مراحل کے اختتام تک ایگزٹ پول پر پابندی

سری نگر، 28 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

اسٹیٹ الیکشن کمیشن برائے جموں کشمیر نے ہفتہ کو ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں ایگزیٹ پول پر پابندی عاید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انتخابات کا آخری مرحلہ بھی ختم نہیں ہوتا،تب تک کسی قسم کی قیاس آرائی نہیں کی جانی چاہیے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے کے شرما کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتخابات کے سبھی مراحل ختم ہونے تک ہر قسم کے ایگزٹ پول پر پابندی عائد رہے گی ۔

اس لیے الیکشن نتائج کے بارے میں کسی بھی قسم کا مواد شائع نہیں ہونا چاہیے۔ڈی ڈی سی انتخابات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا اور یہ19دسمبر تک جاری رہے گا۔ 22دسمبر کو ووٹ شماری ہوگی۔

واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں ضلعی ترقیاتی انتخابات یعنی ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ یہ سلسلہ 19دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں سے منع کیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…