قومی

ایگزٹ پول: گجرات میں آسان جیت،ہماچل میں مقابلہ سخت،دہلی  ایم سی ڈی کون؟

دو ریاستی اسمبلیوں کے ایگزٹ پول نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات اور ہماچل پردیش میں اقتدار میں واپس آئے گی، جب کہ عام آدمی پارٹی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں بی جے پی کو بے دخل کر سکتی ہے۔

زیادہ تر ٹیلی ویڑن چینلوں کے ساتھ پول سروے کرنے والی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسانی سے جیت ہوگی۔ کانگریس پارٹی دوسرے نمبر پر رہے گی۔ گجرات میں بھرپور انتخابی مہم چلانے والی عام آدمی پارٹی دہائی تک پہنچ سکتی ہے۔

ریپبلک ٹی وی اور پی مارگ کے ایگزٹ پول کے مطابق، ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 128 سے 148 سیٹیں مل سکتی ہیں اور کانگریس کو 30 سے 42 سیٹیں مل سکتی ہیں جب کہ آپ کو دو سے 10 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

جن کی بات کے مطابق بی جے پی کو 117 سے 140 سیٹیں مل سکتی ہیں اور کانگریس کو 34 سے 51 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ آپ کو 6-13 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ TV9 گجرات کا اندازہ ہے کہ بی جے پی کو 125 سے 130، کانگریس کو 40 سے 50 اور AAP کو 3 سے 5 سیٹیں ملیں گی۔

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں زیادہ تر چینلوں نے بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم ایک ٹی وی چینل نے کانگریس کو برتری دی ہے۔ ریپبلک ٹی وی اور پی مارگ کے ایگزٹ پول کے مطابق ریاست میں بی جے پی کو 34 سے 39 سیٹیں مل سکتی ہیں اور کانگریس کو 28 سے 33 سیٹیں مل سکتی ہیں جب کہ آپ کو ایک سیٹ مل سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago