عالمی

کیا کورونا وائرس بنانے میں چین ہے ملوث؟امریکی سائنسدان نے کیا دعویٰ؟

چین کے شہر ووہان میں کام کرچکے  امریکی سائنسدان اینڈریو ہف نے دعویٰ کیا ہے کہ پوری دنیا کو موت کے منہ میں دھکیلنے والا کورونا وائرس انسان کے ذریعہ  بنایا ہوا تھا۔ اس کے بعد پوری دنیا میں کورونا وائرس کے حوالے سے نئے چرچے ہونے لگے ہیں۔

مبینہ طورپر چین کو کورونا کا موجد مانا جا تا ہے اور دنیا بھر میں کورونا وبا کے  پھیلنے لئے  مسلسل اسے ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے۔ چین اس کی تردید کرتا رہا ہے اور یہاں تک کہ عالمی ادارہ صحت کو بھی اس معاملے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایسا خیال کیا جا تا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک طبی لیبارٹری سے دنیا بھر میں پھیلاتھا۔ اب اسی طبی لیبارٹری ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں کام کرنے والے ایک امریکی سائنسدان نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ وہاں کام کرنے والے وبائی امراض کے ماہر اینڈریو ہف نے اپنی نئی کتاب ‘دی ٹروتھ اباؤٹ ووہان’ میں کورونا وائرس کو انسان ساختہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اینڈریو ہف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دو سال قبل ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے ہی لیک ہوا تھا۔ یہ لیبارٹری چینی حکومت کے ذریعہ  چلائی جاتی ہے اور اسے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد پوری دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ میں چین کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے انسان ساختہ ہونے کادعوی کرنے والے اینڈریو ہف نامی سائنسدان ایکو ہیلتھ الائنس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس پیش رفت کو امریکہ پر 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکی انٹیلی جنس ٹیم کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago