Categories: قومی

کسانوں کا8 کو بھارت بند، دہلی کی سرحدوں کو سیل کرنے کاکیا اعلان

کسانوں کا8 کو بھارت بند، دہلی کی سرحدوں کو سیل کرنے کاکیا اعلان

چنڈی گڑھ ، 04 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 5 دسمبر کو ملک بھر میں کسان تنظیمیں مرکزی حکومت اور کارپوریٹ ہاؤسز کے پتلے نذرآتش کریں گی اور 7 دسمبر کو ملک بھر سے فوج کے جوان اور بین الاقوامی اور قومی سطح کے کھلاڑی اپنے تمغے واپس کریں گے۔ کسان تنظیموں نے یہ فیصلہ جمعہ کے روز سنگھو بارڈر پر منعقدہ کسان مورچہ کے مشترکہ اجلاس میں لیا۔

ہفتہ کے روز ، کسان ملک بھر میں مرکزی حکومت اور کارپوریٹ ہاوس کے پتلے جلائیں گے

اجلاس کے بعد متحدہ کسان مورچہ کے ممبران نے میڈیا سے بات چیت کی۔ بھارتیہ کسان یونین کے ہریندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو مرکزی حکومت کے ساتھ ایک میٹنگ میں ، کسانوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ زرعی قوانین میں ترمیم کسانوں کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت سے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے لوک سبھا کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ہریندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مذاکرات کے دوران 9 نکات میں ترمیم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے خود اعتراف کیا کہ بہت سارے نکات میں خامیاں تھیں۔

مذاکرات کے دوران ، حکومت بجلی اور پرالی بل واپس لینے پر راضی ہوگئی ، پھر ایم ایس پی سے متعلق قانون پر راضی ہوگئی۔ اس سے قبل ، حکومت زرعی قوانین کو اچھا قرار دے رہی تھی ، لیکن جب کسان تنظیموں نے نقطہ وارانہ خامیوں کی نشاندہی کی تو حکومت نے اعتراف کیا کہ کچھ نکات میں خامیاں تھیں۔

کسانوں کی تنظیم نے کہا ، زرعی قوانین میں ترمیم نا منظور، مرکزی حکومت واپس لے

کسانوں نے مرکزی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت لوک سبھا کا خصوصی اجلاس طلب کرکے تینوں قوانین کو واپس لے۔کسان مورچہ کے مشترکہ اجلاس میں ، کسان تنظیموں نے اس تحریک کا آئندہ خاکہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 5 دسمبر کو اجلاس کے دوران زرعی قوانین کو واپس نہیں لےگی تو پھر آر پار کی لڑائی ہوگی، ۔

کاشتکاروں نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات طول دینے کے بجائے فیصلہ کن انداز میں ہوگا۔ کسان رہنما یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ کسان نے اب اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ حکومت کے ساتھ لڑائی لڑی جائے گی۔ کووڈ۔19 کی وجہ سے ، کسان دہلی نہیں آسکتے ہیں لیکن وہ اپنی ریاستوں میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کریں گے۔

بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر گرنام سنگھ چدھو نی نے کہا کہ ہفتہ کو مرکزی حکومت کے ساتھ ایک میٹنگ میں ، تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے اور ایم ایس پی پر فصلوں کی گارنٹی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کسانوں کو تمام 23 فصلوں پر ایم ایس پی کی ضمانت کی ضرورت ہے اور تینوں قوانین کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔

کسان رہنما یوگیندر یادو نے کہا کہ ملک بھر کے کسان اس تحریک سے وابستہ ہیں۔ کرناٹک میں ، کسان 7 سے 15 دسمبر تک اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

اگر ہفتے کے روز مغربی بنگال کے کسان روڈ روکتے ہیں تو مہاراشٹرا کے 8 ڈویژنوں میں کسانوں کی مستقل دھرنا چلے گا ۔ کسانوں کی جانب سے ملک کے تمام ٹول پوائنٹ ایک دن کے لئے مفت رہیں گے ، ابھی اس کی تاریخ طے ہونا باقی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago