Categories: قومی

جموں ۔کشمیر اور لیہہ۔ کارگل میں وقف بورڈ کی تشکیل جلد

جموں ۔کشمیر اور لیہہ۔ کارگل میں وقف بورڈ کی تشکیل جلد

نئی دہلی ، 04دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ جلد ہی جموں ۔کشمیر اور لیہہ۔ کارگل میں وقف بورڈ تشکیل دیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد مختار عباس نقوی نے کہا کہ وقف املاک کو جموں ۔ کشمیر اور لیہہ۔ کارگل میں پہلی مرتبہ آر ٹیکل 370کے خاتمے اور آزادی کے بعد وقف بورڈ کے ذریعے تشکیل دیئے جانے کو یقینی بنایا جائے گا اور ان املاک کے سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی سرگرمیوں کے استعمال کے لئے ’پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم‘ (پی ایم جے وی کے) کے تحت مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

جموں وکشمیر کے ساتھ کارگل میں بہتریں مواقع

مسٹر نقوی نے کہا کہ جموں ۔ کشمیر اور لیہہ۔ کارگل میں ہزاروں وقف املاک ہیں جن کے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ وقف املاک کے ڈیجیٹا ئزیشن اور جیو ٹیگنگ / جی پی ایس میپنگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ آج کی مرکزی وقف کونسل کے اجلاس میں متعدد ریاستوں میں وقف املاک مےں گول مال اور وقف مافیاﺅں کے قبضے پر سنجیدہ موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے ایسے وقف مافیاﺅں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں تا کہ وقف املاک کی حفاظت اور بہتر مصرف ممکن ہوسکے ۔

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم

مرکزی وقف کونسل کی ٹیم اس سلسلے میں ان ریاستوں کا دورہ کرے گی۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ’’ پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم‘‘کے تحت ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں ۔ کشمیر اور لیہہ۔ کارگل میں وقف املاک پر مرکزی سرکار کے ذریعہ اسکول ، کالج ، آئی ٹی آئی ، گرلز ہاسٹل ، رہائشی اسکول اور کوشل وِکاس مراکز، جموں وکشمیر میں وقف املاک کے ذریعہ کئی سماجی مراکز ،سدبھا ﺅ منڈپ، ہنر ہب ، اسپتال ، پیشہ ورانہ مر ا کز ، کامن سروس سینٹر وغیرہ کی بڑے پیمانے پر تعمیرکی جائے گی۔

ان بنیادی سہولیات کے ڈھانچے کی تعمیر سے سماج کے ضرورت مندوں خصوصا لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بہتر سہولیات اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وزےر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت نے ملک بھر میں وقف املاک پر اسکول ، کالج، اسپتال، کمیونٹی سےنٹر وغیرہ کی تعمیر کے لیے ’’پردھان منتری جن وکاس کارہ کرم ‘‘(پی ایم جے وی کے) کے تحت ا فیصد مالی اعانت کی ہے ۔

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں بہت کچھ کرنے کا پلان کیا ہے

مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت نے ملک کے صرف ۰۹ اضلاع تک محدود ترقیا تی اسکیموں کی ’’پردھان منتری جن وکاس کارہ کرم ‘‘ کے تحت 308اضلاع ،870بلاکس ، 331شہروں ، ہزاروں دیہاتوں میں کرار ہے ہیں۔ ان اسکیموں کا فائدہ معاشرے کے تمام طبقات کو ہو رہا ہے ۔

مختار عباس نقوی نے مرکز کے زیر اتنظام جموں  وکشمیر اور لداخ کے لیے انتظامات کا ذکر کیا

مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ وقف املاک تقرےباً 6لاکھ 64ہزار ہیں۔ تمام32 ریاستی وقف بورڈوں کے100فیصد ڈیجیٹا ئزیشن کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ بڑے پےمانے پر وقف املاک کی جیو ٹیگنگ / جی پی ایس میپنگ جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ 32ریاستی وقف بورڈوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago