Categories: قومی

باپ بیٹی کی جوڑی نے ہندوستانی فضائیہ میں تاریخ رقم کی

دونوں نے خصوصی مشن کے تحت ایک ہی فارمینش میں اڑان بھری

انڈین ایئر  فورس   میں  باپ بیٹی کی جوڑی نے ہندوستانی فضائیہ  میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جب انہوں نے حال ہی میں یہاں ایک فارمیشن میں پرواز کی تھی۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ آئی اے ایف میں اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہے جہاں ایک باپ اور اس کی بیٹی کسی مشن کے لیے ایک ہی فارمیشن کا حصہ ہوں۔ایئر کموڈور سنجے شرما اور ان کی بیٹی اننیا نے حال ہی میں ایک  ہی  فارمیشن میں پرواز کی۔

ہندوستانی فضائیہ کے ایک بیان میں آج  کہا گیا ہے باپ بیٹی کی جوڑی نے 30 مئی 2022 کو تاریخ رقم کی، جب انہوں نے ایئر فورس اسٹیشن بیدر میں ہاک 132 طیارے کی ایک  فارمیشن میں اڑان بھری، جہاں فلائنگ آفیسر اننیا شرما تیز اور اعلیٰ ترین لڑاکا طیارے میں گریجویشن کرنے سے پہلے اپنی تربیت سے گزر رہی ہیں۔ آئی اے ایف میں اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہے جہاں ایک باپ اور اس کی بیٹی ایک مشن کے لیے ایک ہی لڑاکا فارمیشن کا حصہ ہوں۔

یہ وہ مشن تھا جہاں دونوں صرف باپ اور بیٹی سے بڑھ کر تھے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ وہ کامریڈ تھے، جنہیں ایک دوسرے پر پورا بھروسہ تھا جیسا کہ ساتھی ونگ مین کریں گے۔ایئر کموڈور سنجے شرما کو 1989 میں آئی اے ایف کے فائٹر سٹریم میں کمیشن حاصل کیا گیا تھا۔ ان کے پاس فائٹر آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے، انہوں نے مگ 21 سکواڈرن کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن فائٹر سٹیشن کی کمانڈ بھی کی ہے۔ الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن میں بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد، اننیا کو آئی اے ایف کی فلائنگ برانچ کی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا۔ ریلیز میں کہا گیا کہ اسے دسمبر 2021 میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago