Categories: قومی

وزیرخزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں شامل ہونے کی دی دعوت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن ،26؍اپریل</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سلیکون ویلی میں یو ایس انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی( اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)کی مشترکہ میزبانی میں کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز میں شرکت کی اور  ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے والے سرکردہ سرمایہ کاروں کو مدعو کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سینئر ایگزیکٹوز، نجی شعبوں کے کاروباری رہنما، وینچر کیپیٹلسٹ، ادارہ جاتی سرمایہ کار، جنہوں نے  1 ٹریلین  امریکی ڈالر سے زیادہ کے انتظام کے تحت مشترکہ اثاثوں کی نمائندگی کی، نے سیتا رمن کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ صاف توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ میں، وزیر نے پائیدار توانائی، فضلہ سے توانائی، اور توانائی کے متبادل پیدا کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ اگلے چند سالوں میں ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔ یو ایس آئی بی سی کے صدر اتل کیشپ نے میٹنگ کی نظامت کی جبکہ چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن، امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو سمیت دیگر سینئر عہدیداروں نے گول میز میں شرکت کی۔ ا س سے پہلے  سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے اراکین کے ساتھ ایک گول میز کے بعد، وزیر خزانہ نے سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں تحقیق کا مشاہدہ کرنے کے لیے سیلیکون ویلی میں واقع اپلائیڈ میٹریلز، میڈان ٹیکنالوجی سینٹر کا دورہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago