Urdu News

وزیرخزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں شامل ہونے کی دی دعوت

وزیرخزانہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں شامل ہونے کی دی دعوت

واشنگٹن ،26؍اپریل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سلیکون ویلی میں یو ایس انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی( اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)کی مشترکہ میزبانی میں کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز میں شرکت کی اور  ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے والے سرکردہ سرمایہ کاروں کو مدعو کیا۔

سینئر ایگزیکٹوز، نجی شعبوں کے کاروباری رہنما، وینچر کیپیٹلسٹ، ادارہ جاتی سرمایہ کار، جنہوں نے  1 ٹریلین  امریکی ڈالر سے زیادہ کے انتظام کے تحت مشترکہ اثاثوں کی نمائندگی کی، نے سیتا رمن کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ صاف توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ میں، وزیر نے پائیدار توانائی، فضلہ سے توانائی، اور توانائی کے متبادل پیدا کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ اگلے چند سالوں میں ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔ یو ایس آئی بی سی کے صدر اتل کیشپ نے میٹنگ کی نظامت کی جبکہ چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن، امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو سمیت دیگر سینئر عہدیداروں نے گول میز میں شرکت کی۔ ا س سے پہلے  سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے اراکین کے ساتھ ایک گول میز کے بعد، وزیر خزانہ نے سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں تحقیق کا مشاہدہ کرنے کے لیے سیلیکون ویلی میں واقع اپلائیڈ میٹریلز، میڈان ٹیکنالوجی سینٹر کا دورہ کیا۔

Recommended