قومی

جی۔20 گروپ کی پہلی میٹنگ کولکاتہ میں، ڈیجیٹل لین دین پر توجہ مرکوز

بھارت کی صدارت میں پیر کو جی- 20 عالمی شراکت داری برائے مالیاتی شمولیت (جی پی ایف آئی) کا پہلا تین روزہ اجلاس پیر کو کولکاتہ میں ہندوستان کی صدارت میں شروع ہوا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی جی پی ایف آئی کی پہلی میٹنگ میں شرکت کی۔

نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیما’عالمی شراکت داری برائے مالی شمولیت‘ کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ حکام کے مطابق میٹنگ میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے اصولوں، ترسیلات زر کی لاگت اور ایس ایم ایز کو فنانس کی دستیابی اور مالی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی شرکت اور ڈیجیٹل اختراعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جی پی ایف آئی میٹنگ میں مالی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل اختراع پر ایک نمائش میں ہندوستان کی مقامی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی ہے۔ جی – 20 ممالک کے ممبران کو آدھار، یوپی آئی،ای-سائن اورڈی جی لاکر دکھائے جا رہے ہیں۔

اس دیسی ٹیکنالوجی سے اربوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں، جو ایک بے مثال سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔جی پی ایف آئی کے پہلے اجلاس میں تمام ممبر ممالک، مدعو ممالک، مدعو تنظیمیں جیسے ورلڈ بینک، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور اقوام متحدہ شرکت کر رہے ہیں۔

مالی شمولیت کے لیے عالمی شراکت داری اجلاس کے پہلے سیشن میں بحث کا بنیادی نکتہ ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد اس بات پر تبادلہ خیال کرنا ہے کہ انڈیا اسٹیک کو مختلف ممالک کس طرح مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago