ملک آزادی کے 75 برس پورے ہونے کے موقع پر حکومت کے ذریعہ منائے جارہے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی ایک کڑی کے طورپر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے ذریعہ 6ستمبر 2021 تک فوڈ پروسیسنگ ہفتہ منایا جارہا ہے،جس کے تحت وزارت کے ذریعہ کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اسی کڑی میں بدھ کو وزارت کے ذریعہ پی ایم ایف ایم ای یوجنا کے مستفید ہونے والے جناب ملند لکشمن پاٹل کی جدوجہد اور کامیابیوں کی کہانی کو ’آتم نربھر صنعت‘ کی کہانی سیریز میں وزارت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔
پی ایم ایف ایم ای یوجنا کے تحت وزارت اور صنعت اور فوڈ پروسیسنگ ڈائریکٹوریٹ(اتراکھنڈ ) کے ذریعہ ایک ضلع ایک مصنوعات ‘خوبانی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن –کاروبار کے موقع ‘پر اتراکھنڈ کے الموڑا میں ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
اسی کڑی میں راجستھان میں پی ایم ایف ایم ای یوجنا کے تحت خود مدد گروپوں کے 173 اراکین کےلئے ایس آر ایل ایم کے کلسٹر لیول فیڈریشن (سی ایل ایف) کو سیڈ کیپیٹل کے طورپر 61.33لاکھ روپے منتقل کئے گئے۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے وزارت کی کثیر جہتی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت آنے والی کولڈ چین اسکیم کے تحت ہماچل پردیش کے سولن ضلع میں قائم سائی آل سیزن فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ،فوڈ پروسیسنگ یونٹ پروجیکٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ’’مانگ اور سپلائی کے فرق کو بھرنے پر صارف ،عام لوگ،کسان اور کاروباری سبھی ہر طرح سے مستفید ہوں گے۔‘‘
میسرس سائی آل سیزن فروٹس اینڈ ویجیٹیبلس کی کُل پروجیکٹ لاگت 16.94 کروڑ روپے ہے اور وزارت کے ذریعہ 9.36 کروڑ روپے گرانٹ کے طورپر دئے گئے ہیں۔ اس میں سی اے اسٹور -1000 میٹرک ٹن، فروزن اسٹور-250میٹرک ٹن،پروسیسنگ لائن -1 میٹرک ٹن/ گھنٹہ ،آئی کیو ایف،-1میٹرک ٹن /گھنٹہ ،ویکیوم فریز-ڈرائنگ یونٹ-1 میٹرک ٹن /بیچ ،فریز –پروڈکٹ کےلئے پیکنگ لائن -20سے 50پیکٹ/منٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ پری کولر -6 میٹرک ٹن ،کولڈروم -30 میٹرک ٹن،چھٹائی گریڈنگ شیڈ-200مربع میٹر کی سہولیات بھی موجود ہیں۔یہ پروجیکٹ تقریباً 200لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر روزگار مہیا کرے گا اور ساتھ ہی 300سے زیادہ کسان اس سے مستفید ہوں گے