Categories: قومی

بنگال کے لیے ، بی جے پی نے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست جاری کی

بنگال کے لیے ، بی جے پی نے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست جاری کی ، چار ممبران اسمبلی کو بھی ٹکٹ ملا

کولکاتہ ، 14 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال میں انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں مرکزی وزیر بابول سپریو سمیت بی جے پی کے چار ممبران پارلیمنٹ اور فلمی دنیا کے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم ایل اے اور وزرا کو بھی اپنے انتخابی حلقوں سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

اتوار کو دہلی بی جے پی کے دفتر سے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے لئے 63 نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ان ناموں کا اعلان کیا۔ بی جے پی نے جن چار ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیاہے ان میں راجیہ سبھا ممبر سوپن داس گپتا بھی شامل ہیں ۔ دوسری طرف ، آسنسول کے رکن پارلیمنٹ اور مشہور گلوکار بابول سپریو کو کولکاتہ کے ٹولی گنج سے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے معروف ماہر معاشیات اشوک لاہری کو بھی علی پوردوار سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے تین مشہور بنگالی اداکاروں اور اداکاراؤں کو بھی میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے سینئر رہنما رویندر ناتھ بھٹاچاریہ کو ٹکٹ دیا جو مشہور سنگور تحریک میں ممتا بنرجی کے ساتھی تھے اور حال ہی میں انہوں نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بھٹاچاریہ 2001 سے مسلسل چار بار سنگور سے جیتتے آرہے ہیں ، لیکن اس بار ترنمول نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔ ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے بی جے پی کا جھنڈا تھام لیا۔ اس کے ساتھ پارٹی نے حال ہی میں ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سابق وزیر راجیو بنرجی کو بھی ہاوڑہ کے ڈومزور سیٹ سے ہی ٹکٹ دیا ہے ۔ بنرجی نے 2016کے اسمبلی الیکشن میں پوری ریاست میں اس سیٹ سے سب سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی تھی ۔ ممتا کابینہ میں وزیر جنگلات رہے راجیو بنرجی نے کچھ دنوں پہلے ہیں بی جے پی کی رکنیت لی تھی ۔

راجیہ سبھا کے ممبر اور سینئر صحافی سوپن داس گپتا ہگلی کے تارکیشور سے مقابلہ کریں گے۔ وہیں کوچ بہار سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نشیتھ پرمانک کو د نین ہاٹاسیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ہگلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی کو اسی ضلع کے چنچوڑا سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ وہیں چنڈی تلا سے بنگلہ فلم ادا کار یش داس گپتا ، کولکاتہ کے بہلا مشرق سیٹ سے معروف ادا کارہ پائل سرکار جبکہ ہاوڑہ کے شیام پور سیٹ سے معروف ادا کارہ تنوشری چکر ورتی کوٹکٹ دیا گیا ہے ۔ یہ تینوں فلمی ادا کار حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاوڑہ جنوبی سیٹ سے معروف صھافی رنتی دیو سین گپتا کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔2019کے لوک سبھا الیکشن میں بھی سین گتپا کو ہاوڑہ صدر سیٹ سے بی جے پی کا امیدوار بنایا تھا لیکن وہ جیت نہیں پائے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی اس سے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 60امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago