Categories: قومی

وزیر خارجہ جے شنکر 18 سے 20 دسمبر تک ہند۔وسطی ایشیا ڈائیلاگ کی میزبانی کریں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر 18 سے 20 دسمبر تک نئی دہلی میں ہونے والے ہندوستان-وسطی ایشیا ڈائیلاگ کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وزیر خارجہ کے علاوہ قازقستان، کرغز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسرے اجلاس کا انعقاد ہندوستان نے اکتوبر-2020 میں ڈیجیٹل ویڈیو کانفرنس فارمیٹ میں کیا تھا۔ بھارت اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ چند برسوں میں سرگرم رہے ہیں۔ بھارت وسطی ایشیا کو اپنے 'توسیعی پڑوس' کا حصہ سمجھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس سال قازقستان، کرغیز جمہوریہ، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کیا اور اکتوبر-2021 میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کے روز بتایا کہ 19 دسمبر کو ہندوستان-وسطی ایشیا ڈائیلاگ کی تیسری میٹنگ کے ایک حصے کے طور پروزرائے خارجہ کے ذریعہ  تجارت، رابطے اور ترقیاتی تعاون پر خصوصی توجہ دینیکے ساتھ ہندوستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کی امید ہے۔

اس دوران ملاقات میں شامل وزرا باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کی بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے مشترکہ ملاقات متوقع ہے۔

ہندوستان-وسطی ایشیا ڈائیلاگ کی سالانہ میٹنگوں کا انعقاد تمام رکن ممالک کی طرف سے دوستی، اعتماد اور باہمی افہام و تفہیم کے جذبے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشغولیت کے لیے دلچسپی کی علامت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago