Categories: قومی

آر جے ڈی کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کورونا وائرس سے چل بسے

شہاب الدین کی موت پر پارٹیوں کے لیڈران نے غم کا اظہار کیا

پٹنہ، یکم  مئی (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں سیوان لوک سبھا سیٹ سے آر جے ڈی کے سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کا آج کورونا سے انتقال ہوگیا ۔ وزیر اعلیٰ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے ان کی موت پرغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی کورونا سے موت کی اطلاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے تک سیوان سے ایم ایل اے اور رکن پارلیمنٹ رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح اور ان کے اہل خانہ کے لیےخدا سے دعا کی ہے کہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان اور خیر خواہوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے بے وقت انتقال کی خبریں تکلیف دہ ہیں۔ خدا انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں کو بھی مدد فراہم کریں۔ ان کی موت سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں آر جے ڈی کنبہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

ان کی موت پر ریاستی آرجے ڈی کے ترجمان مرتنجے تیواری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آرجے ڈی کنبہ ان کےغیر وقتی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے ۔ خدا اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان اور خیر خواہوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ آپ کی کمی ہمیشہ یاد رہے گی۔ اللہ پاک آپ کو جنت میں سلامت رکھے۔

سابق رکن اسمبلی پپو یادو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیوان کے شہاب الدین کو بھی آخر کورونا نے اپنے زد میں لے لیا وہ کورونا سے زیادہ نظام اور سیاست کے شکار ہوئے ہیں ۔ مطلب کے مطابق استعمال کئے گئے۔ پھر مقابلہ کرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ۔ میرا دل شہاب الدین کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔ خد ا رحم کرے ، سب کو صبر دے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago